پاکستان ٹیم بہتر یا بھارت؟ مودی نے سوال پر محتاط انداز اپنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بھارت بہتر ہے یا پاکستان؟ وزیراعظم نریندر مودی نے کرکٹ سے متعلق سوال کا محتاط انداز میں جواب دے دیا۔
ایک مشہور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ میرے خیال میں کھیلوں میں دنیا کو متحرک کرنے کی طاقت ہے، اسپورٹس کی روح مختلف قوموں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، اسی لیے میں نہیں چاہوں گا کہ کھیلوں کو کسی بھی طرح نقصان پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل محض تفریح نہیں بلکہ انسانوں کے درمیان ایک گہرا تعلق قائم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔
جب وزیراعظم مودی سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور بھارت میں سے کون سی ٹیم بہتر ہے تو انہوں نے ایک متوازن اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک کھیل کی تکنیک کی بات ہے تو میں کوئی ماہر نہیں ہوں، ماہرین ہی اس بارے میں فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون سی ٹیم بہتر ہے اور کون سے کھلاڑی نمایاں ہیں، لیکن بعض اوقات نتائج خود فیصلہ کر دیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ دن پہلے بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ہوا تھا اور اس کا نتیجہ خود بتاتا ہے کہ کون سی ٹیم بہتر تھی، یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیم بہتر
پڑھیں:
سکھ فارجسٹس کے سربراہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا
ٹورانٹو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار یا ہے رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ ہندوﺅں کا قتل بھارتی ایجنسی را کا منصوبہ تھا، یہ حملہ جے ڈی وینس کے دورے کے دوران ایجنڈے کے تحت حملہ کروایا گیا. انہوں نے سوال اٹھایا کیا اس حملے کا فائدہ کشمیریوں کو پہنچتا ہے؟دہلی نے نائب امریکی صدر کے دورے کے دوران اس جعلی آپریشن کے ذریعے عالمی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے .(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں بھارتی انٹیلی جنس اور مودی حکومت کی دہشت گردی کی سکھ فار جسٹس مذمت کرتی ہے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ اس حملے کا فائدہ صرف مودی جماعت کو ہوا ہے ہم یہ درد جانتے ہیں اور اس دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف ویسے بھی پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے، یہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی ہے، اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیریوں کی پر امن تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی، حالانکہ بھارت خود امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ ہم زور دیتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے.