پلڈاٹ بورڈ کے اراکین کی وزیراعظم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرینسی کے بورڈ کے اراکین شاہد حامد ، مجیب الرحمان شامی اور احمد بلال محبوب نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے بورڈ ممبران نے وزیراعظم کو پلڈاٹ کے امور کے بارے میں آگاہ کیاوزیراعظم نے پاکستان میں جمہوریت کی بہتری کے حوالے سے کام کرنے پر پلڈاٹ کے کردار کی تعریف کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کینالز تنازع ،وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کی ملاقات طے
احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور قرارداد پر پیپلزپارٹی اپنا موقف پیش کرے
وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے آج یا کل کسی بھی وقت ملاقات ہو سکتی ہے،ذرائع
وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو کل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تحفظات، سندھ میں جاری احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد سمیت کینالز کے معاملے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گی۔