جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاج
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاج ہیں۔
کوئٹہ/ڈھاڈر کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے...
اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ان تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 11 مارچ کو کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو ٹراما سینٹر لایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار شہید، 2 زخمی
مستونگ(نیوز ڈیسک) مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ فائرنگ کا مستونگ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شاہد رند نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر موجود ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
دریں اثنا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جن میں ایکٹنگ ڈی ایس پی عبد الرزاق اور سپاہی راز محمد شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Post Views: 1