ملک میں بے روز گار افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں بے روز گار افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وقفہ سوالات کے جواب میں ملک میں بےروزگارافراد کی تفصیلات پیش کیں۔
احسن اقبال نے بتایا کہ بےروزگارافرادکی اصل تعداد کے تعین کےلیے 2021کےبعد سروے ہی نہیں ہوا، 2021 کے سروے کے مطابق بے روزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 3 فیصد ہے، ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 2021 میں 45 لاکھ 10 ہزار تھی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ ملازمت کرنے والی افرادی قوت 6 کروڑ 72 لاکھ افراد ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی کا ہال پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کیلئے استعمال کرنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ملک میں بے افراد کی
پڑھیں:
ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف
اسلام آباد:ان ڈائریکٹ ، ڈائریکٹ کسٹم ڈیوٹی کی عدم وصولی، ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف ہو ا ہے۔
قومی اسمبلی کے PAC کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی کنوینئر شپ میں ہوا جس میں ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹس برائے مالی سال 2010، 2011، 2013 اور 2014 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 ارب 50 کروڑ کا سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی جمع نہیں کی گئی، 633 ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر کے 10 دفاتر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
قانون کے تحت بغیر شوکاز نوٹس دیے زبردستی ریکوری کرنی چاہیے تھی۔