Daily Ausaf:
2025-11-05@03:18:04 GMT

افسوسناک خبر،معروف کرکٹر دوران میچ انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں جاری ہیٹ ویو کے دوران کھیلے گئے ایک میچ میں کرکٹر جنید ظفر انتقال کرگئے۔

آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں ہیٹ ویو کے دوران ایک کرکٹر کے انتقال کی افسوسناک خبر آئی ہے۔ ساؤتھ آسٹریلیا کے کونکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران 40 سالہ جنید ظفر خان گر کر بے ہوش ہو گئے اور بعد میں انتقال کر گئے۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران درجہ حرارت 41.

7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جنید ظفر خان نے میچ کے ابتدائی 40 اوورز فیلڈنگ کی تھی اور پھر 7 اوورز بیٹنگ کی جیسے ہی وہ گراؤنڈ پر گر گئے، ایمبولینس کو طلب کیا گیا اور طبی عملے نے سی پی آر کیا، لیکن بدقسمتی سے جنید ظفر کی جان نہ بچ سکی۔

جنید کے ایک دوست نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ روزے رکھ رہے تھے لیکن میچ کے دن پانی پیتے دکھائی دیے تھے۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیرا میڈکس نے بہترین کوشش کی، مگر افسوس کہ وہ جانبر نہ ہو سکے اور کلب کے کھلاڑی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا گیا۔

ایڈیلیڈ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق اگر درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہو تو میچ منسوخ کر دیا جاتا ہے اور اگر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہو تو خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ میچز کھیلے جاتے ہیں۔صدر اسلامک سوسائٹی کے مطابق جنید ظفر خان کے انتقال کی کوئی باضابطہ وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے اور ایسی کوئی شہادت نہیں ملی کہ روزہ رکھنا ہی اچانک طبی واقعات کی وجہ بنا ہو۔

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد ہوگیا ہے، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سردی کی شدت بڑھنے کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات اور کمبل دوبارہ نکال لیے ہیں۔ صبح سویرے اور رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافے کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور سینے کے امراض میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک جا پہنچا۔

زیارت میں منفی 1، ژوب میں 7، چمن میں 7، نوکنڈی میں 14، سبی میں 17، تربت میں 19، گوادر میں 17 اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عراق جنگ کے محرک سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی انتقال کرگئے
  • امریکا؛ سابق نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • افسوسناک خبر، جے یو آئی کے سینئر رہنما پر قاتلانہ حملہ، جان کی بازی ہار گئے
  • کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • کراچی: ملیر ٹنکی اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • دنیا کے معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن چارلس کوست 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • شکارپور:سابق وزیردفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے