انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

خوشدل شاہ پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی لیول ٹو کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق انہوں نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.

12 کی خلاف ورزی کی۔

یہ آرٹیکل کھلاڑی، پلیئر سپورٹ اسٹاف، امپائر، میچ ریفری یا کسی دوسرے شخص (بین الاقوامی میچ کے دوران تماشائی سمیت) کے ساتھ نامناسب جسمانی رابطے سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 8ویں اوور کے دوران اس وقت پیش آیا جب خوشدل مخالف ٹیم کے بولر زکریا فولکس سے پیچھے سے بہت زور سے ٹکرا گئے۔

اس عمل کو ’قابل ذکر طاقت کے ساتھ نامناسب جسمانی رابطہ‘ کے طور پر درجہ بند کیا گیا اور اسے لاپرواہی گردانا گیا۔

مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں کون سا ناپسندیدہ ریکارڈ پاکستان کے نام رہا؟

خوشدل شاہ نے امپائر اور میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو قبول کرلیا جس کے نتیجے میں باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

خوشدل کو 24 ماہ کی مدت کے اندر اپنے پہلے جرم کے لیے ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں تین ڈی میرٹ پوائنٹس شامل کیے گئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی اس ٹائم فریم کے اندر 4 یا اس سے زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹس جمع کرتا ہے تو ان پوائنٹس کو معطلی پوائنٹس میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔

2 معطلی پوائنٹس کی وجہ سے ایک ٹیسٹ میچ، 2 ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) یا دو ٹی 20 بین الاقوامی (ٹی 20 آئی) سے پابندی عائد ہوجاتی ہے جو اس بات پر منحصر ہے کہ کھلاڑی کے لیے پہلے کس قسم کا میچ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور میں قومی کھلاڑیوں پر کتنا جرمانہ ہوا؟

واضح رہے کہ خوشدل شاہ پہلے ٹی 20 میں پاکستان کی جانب سے ’ٹاپ اسکورر‘ رہے تھے گرچہ پوری ٹیم ہی 18.4 اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

مذکورہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں صفر کے مقابلے میں ایک کی برتری حاصل کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ خوشدل شاہ خوشدل شاہ پر جرمانہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ خوشدل شاہ خوشدل شاہ پر جرمانہ نیوزی لینڈ خوشدل شاہ میچ میں پہلے ٹی کے لیے

پڑھیں:

سموگ کے باعث پنجاب بھر کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل

ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے سکولز پر پہلی بار 1 سے 5 لاکھ  اور دوبارہ خلاف ورزی پر 10 لاکھ  تک جرمانہ کیا جائے گا۔ حکم نامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں۔ 19 سے30 اکتوبر تک لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 300 سے 400 تک پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں اور عملدرآمد نہ کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح  8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ خلاف ورزی پر 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ لاہور اور گردونواح میں خطرناک حد تک بڑھتی سموگ کے باعث سکول اوقات میں تبدیلی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے سکولز پر پہلی بار 1 سے 5 لاکھ  اور دوبارہ خلاف ورزی پر 10 لاکھ  تک جرمانہ کیا جائے گا۔ حکم نامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں۔ 19 سے30 اکتوبر تک لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 300 سے 400 تک پہنچا۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • سموگ کے باعث پنجاب بھر کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
  • ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
  • پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
  • وزیراعلیٰ سندھ: پہلا ای چالان معاف، دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ لازمی