آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا، آرمی چیف نے خطہ میں امن اور استحکام کیلئے بھی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔
دوسرا ٹی 20: ہدف کے تعاقب میں کیویز کا شاہینوں پر لاٹھی چارج، 7 اوورز میں 87 رنز بنا ڈالے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے کمانڈر ا رمی چیف بحرین کے
پڑھیں:
صدر مملکت نے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کردیا
صدر مملکت آصف زرداری نے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز عطا کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں جنرل مائیکل کوریلا کو پاک امریکا عسکری تعاون کو فروغ دینے میں مثالی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر زرداری نے علاقائی سلامتی کیلئے جنرل کوریلا کی غیر معمولی خدمات کو سراہا، صدر پاکستان نے جنرل کوریلا کی دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی روابط مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔
جنرل کوریلا نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جنرل کوریلا نے صدرِ پاکستان اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، عسکری تعاون، دہشت گردی، ابھرتے بین الاقوامی خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایوانِ صدر آمد پر جنرل کوریلا کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جنرل کوریلا کی بصیرت افروز قیادت نے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے میں کردار ادا کیا۔
جنرل کوریلا نے مسلح افواج اور سینٹکام کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے اشتراک کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جنرل کوریلا کی مستقل وابستگی پاکستان کے خطے میں امن و استحکام میں مرکزی کردار کیلئے گہرے احترام کی عکاس ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز جنرل کوریلا کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کے گہرے شکریہ کا اظہار ہے، جنرل کوریلا کیلئے یہ اعزاز دو طرفہ عسکری شراکت داری میں بڑھتی ہوئی گہرائی کی توثیق کرتا ہے، اعلیٰ سطح کی پذیرائی پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرپا تذویراتی تعلقات کو اجاگر کرتی ہے، یہ علاقائی امن، سلامتی اور طویل المدتی دفاعی تعاون کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تصدیق کرتی ہے۔