راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں  امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری وفود نے شرکت  کی  کانفرنس کا عنوان ’’ رابطوں کو مضبوط اور امن کو یقینی بنانا‘‘  رکھا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے مہمان عسکری وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ  پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ ناگزیر ہے۔کانفرنس میں وسط اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک حالات پر جامع بات چیت  کی گئی ، سیکیورٹی تعاون، تربیتی اقدامات اور انسداد دہشتگردی کیلئے بہترین حکمت عملی کے تبادلےپر زور دیا گیا ، مشترکہ تربیت، انسداد دہشتگردی اور انسانی ہمدردی کی کارروائیوں پر اتفاق کیا گیا۔

بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے کا استعمال

شرکا نے پاکستان کی قیادت، مہمان نوازی اور دفاعی سفارت کاری کے اقدام کو سراہا جبکہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن، باہمی تعاون اور مشترکہ سیکیورٹی مفادات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔سپہ سالار نے  خطے میں امن، استحکام اور تعمیری مصروفیات کے لیے پاکستان کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کا خواہاں ہے،  اِس مقصد کیلئےشراکت دار ممالک کے ساتھ کام کرنے کیلئےپوری طرح پُرعزم ہیں۔مندوبین کی امن، احترام، قومی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم کی توثیق  کی گئی ۔

کرائے کے مکان میں جعلی سفارتخانہ چلانے والا ملزم گرفتار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے چین کے دورے کے دوران  پیپلز لبریشن آرمی کے Political Commissar جنرل چن ہوئی سے ملاقات کی۔ 

پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ 

جنرل چن ہوئی اور فیلڈ مارشل کے درمیان ملاقات میں دفاعی و سلامتی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
  • عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون، اشد ضروری ہے، فیلڈ مارشل
  • عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
  • ابھرتے چیلنجز کے دوران عسکری تعاون کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • چینی قیادت سے ملاقاتیں: فوجی تعاون کو وسعت دینگے، فیلڈ مارشل: حمایت پر شکریہ ادا کیا
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین میں اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، مستقل حمایت پر اظہار تشکر
  • فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ چین، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر اتفاق