صدر مملکت آصف زرداری نے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز عطا کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں جنرل مائیکل کوریلا کو پاک امریکا عسکری تعاون کو فروغ دینے میں مثالی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر زرداری نے علاقائی سلامتی کیلئے جنرل کوریلا کی غیر معمولی خدمات کو سراہا، صدر پاکستان نے جنرل کوریلا کی دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی روابط مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔

جنرل کوریلا نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جنرل کوریلا نے صدرِ پاکستان اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، عسکری تعاون، دہشت گردی، ابھرتے بین الاقوامی خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایوانِ صدر آمد پر جنرل کوریلا کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جنرل کوریلا کی بصیرت افروز قیادت نے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے میں کردار ادا کیا۔

جنرل کوریلا نے مسلح افواج اور سینٹکام کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے اشتراک کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جنرل کوریلا کی مستقل وابستگی پاکستان کے خطے میں امن و استحکام میں مرکزی کردار کیلئے گہرے احترام کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز جنرل کوریلا کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کے گہرے شکریہ کا اظہار ہے، جنرل کوریلا کیلئے یہ اعزاز دو طرفہ عسکری شراکت داری میں بڑھتی ہوئی گہرائی کی توثیق کرتا ہے، اعلیٰ سطح کی پذیرائی پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرپا تذویراتی تعلقات کو اجاگر کرتی ہے، یہ علاقائی امن، سلامتی اور طویل المدتی دفاعی تعاون کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تصدیق کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنرل کوریلا کی کوریلا کو ایس پی

پڑھیں:

پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

دو دہائیوں بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ڈرلنگ کے دوران ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، اس بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس شامل ہیں جو تقریباً 53,510 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں۔ انڈس اور مکران بیسن میں ایک ساتھ ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی، اور یہ پاکستانی اپ اسٹریم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
کامیاب بڈرز میں ترکیہ پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم کے علاوہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماری انرجیز اور پرائم انرجی جیسی مقامی کمپنیاں شامل ہیں۔ امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن کے مطابق پاکستان کے سمندر میں ممکنہ گیس کے ذخائر 100 ٹریلین کیوبک فٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت پاکستان کی توانائی کی خودکفالت اور مقامی وسائل کی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، جبکہ بین الاقوامی شراکت دار ملک کے سمندری وسائل میں دلچسپی بڑھا رہے ہیں۔ ریٹائرڈ نیوی ایڈمرل فواد امین بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندر میں معدنیات اور دیگر وسائل چھپے ہیں، اور اب ہمیں انہیں نکالنے کی صلاحیت پیدا کرنی ہو گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
  • ایٹمی دھماکے نہیں کر رہے ہیں، امریکی وزیر نے صدر ٹرمپ کے بیان کو غلط ثابت کردیا
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • امریکا نے چین کی معدنی بالادستی کے توازن کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرلی
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع