Express News:
2025-06-16@18:39:22 GMT

ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا ماموں کے ہاتھوں قتل

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

قصور: ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ماموں نے اپنی بیوی کو بھگا کر لے جانے والے بھانجے  کو قتل کردیا۔ 

مقتول کے بھائی پرویز نے بتایا کہ 30 سالہ مقصود احمد حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا۔ بیوی کو بھگانے کی رنجش پر ماموں امانت علی نے بھانجے کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا۔

تھانہ منڈی عثمان والہ  پولیس نے مقتول کے بھائی  کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایران میں موساد کا تخریبی منصوبہ ناکام، دو جاسوس رنگے ہاتھوں گرفتار

ایران میں موساد کا تخریبی منصوبہ ناکام، دو جاسوس رنگے ہاتھوں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

ایران کے حساس صوبے البرز میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اسرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کا تعلق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے بتایا جا رہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دونوں افراد گرفتاری کے وقت بم تیار کرنے میں مصروف تھے۔ سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ایجنٹوں کو گرفتار کیا بلکہ ممکنہ تخریبی کارروائی کو بھی ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد سے دھماکہ خیز مواد، ڈیجیٹل آلات اور دیگر حساس اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش میں ملوث تھے اور ان کا تعلق براہ راست اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک سے ہے۔
سکیورٹی ادارے مزید تفتیش کر رہے ہیں، جب کہ ابتدائی بیانات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

آپریشن وعدہ صادق سوم: اسرائیل دھماکوں سے لرز اٹھا، ایک ہی رات میں ایرانی حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ایرانی سیکیورٹی فورسز نے شہر یزد میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل سے روابط کے الزام میں [پانچ افراد کو گرفتار کیاہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ افراد حساس تنصیبات کی تصاویر، ویڈیوز اسرائیلی خفیہ اداروں کو بھیج رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ، اسپیکر نے کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا بھارت: زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کے لیے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان را اور موساد کا خفیہ تعاون، دفاعی اتحاد خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی اسرائیلی حملے امریکی مدد کے بغیر ناممکن، پرامن جوہری پروگرام ہمارا حق ہے: ایران انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے، ہم مل کر سوگ منائیں گے، اسرائیلی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سوتے وقت کی یہ چھوٹی سی عادت بے خوابی بھگا دے گی
  • جھوٹ بول دوسرے ملک لے جانے پر بیٹے نے والدین پر مقدمہ دائر کردیا
  • انٹر میڈیٹ امتحانات؛ جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
  • دبئی پولیس نے جعلی لنکس کے ذریعے بینکنگ ڈیٹا چوری کرنے والا سائبر گینگ گرفتار کر لیا
  • ایران میں موساد کا تخریبی منصوبہ ناکام، دو جاسوس رنگے ہاتھوں گرفتار
  • بھارت، اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سات افراد ہلاک
  • پیپلز پارٹی ایم کیو ایم یاپی ٹی آئی کے ہاتھوں بلیک میل نہیںہوگی( وزیراعلیٰ سندھ )
  • خوراک کی تلاش میں نہتے 16 فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید
  • ملک عالمی اداروں کے ہاتھوں یرغمال ہے‘ فضل الرحمن
  • شکاگو سے بوسٹن جانے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا