Nawaiwaqt:
2025-06-11@02:48:08 GMT

شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے.ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔شہر قائد میں آج رات درجہ حرارت  20.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں اس وقت 25کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے.

شہر کا مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا. تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پختونخوا میں موسم شدید گرم؛ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور:

صوبائی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح پشاور میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرمی کی شدت اس سے بھی زیادہ رہی، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، تاہم چترال، بالائی دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کوہستان کے کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز پشاور میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ہنگو، پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے پیش نظر محتاط رہنے، دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات کرنے اور زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بالائی علاقوں میں بارش کے امکانات کے باعث وہاں کے رہائشیوں اور سیاحوں کو بھی محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کا موسم پھر تبدیل، سمندری ہوائیں بحال، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • کراچی میں آج شدید گرمی؛ تیز ہوائیں کب چلیں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • پنجاب میں 13 جون تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا امکان
  • پنجاب میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان
  • پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
  • کراچی: موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • پختونخوا میں موسم شدید گرم، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • پختونخوا میں موسم شدید گرم؛ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کے باوجود موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کے باوجود   موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا