پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سٹی 42: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ مایوسی ہوئی، پی ٹی آئی مجھ سے مشورہ کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا، 1988ء سے ملک سے وفاداری کا حلف اٹھا رہا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے، متعدد بار اپنی تقاریر میں کہہ چکا ہوں کہ یا تو میرا استاد شہید ہے یا اس کو مارنے والا مجاہد، دونوں باتیں ایک ساتھ درست نہیں ہوسکتیں مگر میں اپنے استاد کو شہید کہوں گا۔
تحریک انصاف کا دہشت گرد ونگ نظام کا حصہ نہیں ہونا چاہئے، عظمیٰ بخاری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اجلاس میں پی ٹی آئی
پڑھیں:
حق دو بلوچستان مارچ کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری
افشاں رضوان :جماعت اسلامی حق دو بلوچستان مارچ کا پریس کلب کے باہر دھرنے کا تیسرےروز بھی جاری ہے۔
صبح کے وقت کارکنوں کی بہت کم تعداد دھرنے میں موجود ہے،دھرنے کی قیادت مولانا ہدایت الرحمن کررہے ہیں۔
مولانا ہدایت الرحمن نے حکومت سے 8 مطالبات ماننے کا مطالبہ کر دیا۔
مطالبات نہ ماننے پر اسلام آباد مارچ جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔