محکمہ صحت پنجاب کا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے عید سے قبل ملازمین کو تنخواہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے عید الفطر سے قبل محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔
خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی ابھی تاحال محکمہ صحت میں ضم ہوا ہے لہذا جوورکرز کام کررہے ہیں انہیں عید الفطر سے قبل تنخواہ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر عید سے قبل ملازمین تنخواہ نہیں ملے گی تو متعلقہ سی ای او صحت اور میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سے سخت پوچھ گچھ ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔
سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔
 مزیدپڑھیں:افطار کے بعد کیا جانے والا ایک کام جو صحت کو نقصان پہنچاتا ہے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملازمین کو کا اعلان
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس کا ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان
ویب ڈیسک : آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹریفک نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے.
ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے میں ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان کیا ہے۔
سی ٹی او حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ شہری ناکوں پر موجود سہولت وینز سے پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سہولت وینز 4 ناکوں پر موجود ہوں گی، زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی 14 اورفارن آفس ناکوں پر سہولت ہو گی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہری لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں، لائسنس یا پرمٹ نہ رکھنے والے شہریوں کو موقع پر پرمٹ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ناکوں پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار گاڑیوں کے لائسنس چیک کر رہے ہیں تاکہ غیر لائسنس یافتہ ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
سی ٹی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو آسان اور شفاف سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، یہ مہم شہریوں میں ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز