ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
ٹانک (سب نیوز)ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل 19مارچ کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹانک کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، کوڑ قلعہ، خرگئی، منزئی، کڑی وام اور جنڈولہ میں کرفیو نافذ ہوگا۔ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو درپیش ممکنہ خطرات کے پیش نظر کرفیو لگایا جارہا ہے۔کرفیو کا اطلاق 19مارچ کو صبح 6بجے سے شام 6بجے تک ہوگا تاہم کوڑ قلعہ سے گومل زام ڈیم کے راستے وانا جانے والا راستہ کھلا رہے گا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپر جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، عزیز آباد چوک، سروکئی، جنڈولہ، کوڑھ فورٹ اور ڈبرہ کی مارکیٹس بند رہیں گی، اس کے علاوہ، سپین مسجد، آسمان منزہ، لدھا، مکین، رزمک، گردئی اور خرشین میں بھی کرفیو نافذ کیا جائے گا جبکہ بی بی رغزئی، کوٹکئی اور جنڈولہ میں بھی سیکیورٹی اقدامات کے تحت کرفیو لگایا جائے گا۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور حکام سے مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرفیو نافذ کرنے کا اعلان نوٹیفکیشن جاری جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا
پڑھیں:
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
جلال پور پیروالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا، موٹروے ایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ایم 5 موٹروے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج کے پانی نے موٹروے ایم 5 کو بھی متاثر کیا، موٹروے ٹنل کے قریب دراڑیں پڑگئی، موٹروے کے دونوں اطراف پانی کی روانگی کی وجہ سے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ جلالپور پیروالا کے قریب موٹروےایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے اور موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکارہے ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 ملتان سے ترنڈہ محمد پناہ اور اُچ شریف تک کل سے بند ہے اور اب موٹروے ایم فائیوکھلنے کے فوری امکانات بھی نہیں ہیں۔