کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر 3 الحمید اسکول کے قریب نالے سے نامعلوم شخص کی دو دن پرانی لاش ملی جو نالے میں پانی سے ساتھ جمع ہونے والے کچرے میں پھنسی ہوئی دکھائی دی تھی۔

اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش نالے سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم، خواجہ اجمیر نگری واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پیپلزپارٹی اہم رہنما سمیت 3 افراد قتل

پنجاب کے علاقے بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق
  • ایلون مسک کی 23 سال پرانی دلچسپ ویڈیو وائرل
  • کراچی: جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد
  • پیپلزپارٹی اہم رہنما سمیت 3 افراد قتل
  • اسٹاک ایکسچینج کے قریب پارکنگ پلازہ تعمیرکیلئے بجٹ الاٹ
  • جے آئی یوتھ خواتین ڈسٹرکٹ نارتھ کی 6روزہ “لیڈرشپ ٹریننگ کانفرنس”
  • عبداللہ چوک تا پرانی نمائش گرین لائن بس سروس کا آغاز: کل افتتاح ہوگا
  • انا للہ و انا الیہ راجعون ،14 افراد ڈوب کر جاں بحق
  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش حملے کا مقصد کیا تھا؟
  • کراچی؛ قبرستان سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی کمبل میں لپٹی تشدد زدہ لاش برآمد