ملتان ۔الخدمت فاؤنڈیشن ملتان میں 8 کروڑ سے زائد کا فراڈ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ملتان (نیوز ڈیسک)الخدمت فاؤنڈیشن ملتان میں 8 کروڑ سے زائد کا فراڈ،تفصیلات کے مطابق سابق عہدیدار زاہد صدیق نے امریکن ڈونر سے رقم لے کر خورد برد کی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیشنل سیکرٹری زاہد صدیق نے امریکی شہری آصف کو فنڈز کے لیے راضی کیا ،ایک کروڑ بارہ لاکھ اکاؤنٹ میں دیے ،سات کروڑ سے زائد کی رقم ذاتی اکاؤنٹ میں لے لی ۔
الخدمت کو آنے والے فنڈ بھی ایک سابق عہدیدار سے چیک کے ذریعے وصول کر لیے ۔الخدمت میں رسید بک بھی غائب کر دی ،دیگر عہدیداروں کے جعلی کاغذات بھی تیا ر کرائے ۔
سابق صدر الخدمت نے تھانہ میں مقدمہ کرایا ،پولیس نےگرفتار نہ کیا ،اشتہاری ہوگیا ۔ملزم زاہد صدیق آن لائن فراڈ میں بھی ملوث نکلا ۔ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ لاہور ائیر پورٹ سے فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا ، 14 ارب سے زائد کی رقم لوگوں سے خود برد کی۔سائبر کرائم میں فراڈ کے دو مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ،مزید تفتیش جاری ہے۔
وفاقی حکومت نےعید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غزہ میں 6 لاکھ سے زائد بچوں کو مستقل فالج کا خطرہ
فلسطین کی وزارت صحت کے حکام نے ایک نئے انتباہ میں کہا ہے کہ غزہ میں کم از کم 6 لاکھ 2 ہزار بچوں کو "مستقل فالج" کا خطرہ لاحق ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی سامان بشمول ویکسینز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی وزارت صحت کے حکام نے ایک نئے انتباہ میں کہا ہے کہ غزہ میں کم از کم 6 لاکھ 2 ہزار بچوں کو "مستقل فالج" کا خطرہ لاحق ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی سامان بشمول ویکسینز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ منگل کو اسرائیل نے کئی ہفتوں کے بعد غزہ پر سب سے بڑے فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی۔ فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے تعاون سے چلائی جانے والی بچوں کی پولیو ویکسینیشن مہم معطل کر دی گئی ہے، جس سے اس موذی مرض کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ایک ایسا مرض جو کبھی تقریباً ختم ہو چکا تھا۔ ایک بیان میں حکام نے کہا: "صحت کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں، کیونکہ 602,000 بچے مستقل فالج اور دائمی معذوریوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔" وزارتِ صحت نے مزید کہا: "غزہ کے بچے مناسب غذائیت اور صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے سنگین اور غیر معمولی طبی پیچیدگیوں کے خطرے میں ہیں۔" یاد رہے کہ اسرائیل نے مارچ کے آغاز سے غزہ پر مکمل ناکہ بندی عائد کر رکھی ہے اور 18 مارچ کو دوبارہ سے جنگ کا آغاز کیا تھا۔