کویت : پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر،پاکستان،ترکیہ اورتاجکستان کے سفیروں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
یرموک: کویت کے شہر یرموک میں کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاوہ ترکیہ اور تاجکستان کے سفیروں نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر مسلم امہ کو اجتماعی طور پر آواز بلند کرنی چاہئےم مسلم ممالک کے اجتماعی موقف سے ہی عزہ کے مظلوم خاندانوں کی مدد ممکن ہے۔سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے پانی گفتگو میں کویت پاکستان تعلقات پر روشنی ڈالی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلئے کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔ ترکیہ کی سفیر طوبا نور نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں گزرے ایام کی یادیں تازہ کیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہ ترکیہ اور پاکستان ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں۔ تاجکستان کے سفیر زبید اللّٰہ زبید نے بتایا کہ وہ پاکستان میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہاں ان کا قیام خاصا یادگار رہا ہے۔ تقریب میں گورنر فروانیہ کے نمائندہ سلمان الظفیری اور ترکیہ کے ڈیفنس اتاشی نے بھی شرکت کی۔ صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن رانا اعجاز نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کویت پاکستان
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے میں شرکت
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے میں شرکت کی ہے اور اس دوران انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاسر گولر، ترک جنرل اسٹاف کے چیف جنرل میٹن گوراک، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور نائب وزیر دفاع گربانوف اگل سلیم اوگلو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں باہمی فوجی تعاون، دفاع، سلامتی، انسداد دہشت گردی، اور علاقائی ماحول سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں فریقین نے دفاعی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل کے جیو اسٹریٹجک ماحول اور تکنیکی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی کا اظہار کیا۔