دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(سب نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں ترقی اور پائیدار امن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورت حال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بتایا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورت حال واضح ہے ریاست کو رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے لہذا انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے صدر مملکت
پڑھیں:
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں: صدرِ مملکت
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت، کہا کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال جرأت، بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔
3صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید کی قربانی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی، بہادری اور فرض شناسی کو ہمیشہ فخر سے یاد رکھے گی،شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں: صدرِ مملکت