بشریٰ انصاری نے پُرسکون اور خوش باش زندگی کا نسخہ بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری ایک منجھی ہوئی فنکارہ ہیں جنھوں نے زندگی کے نشیب و فراز کے کئی موڑ دیکھے اور سر خرو ہوکر نکلی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایسے ہی مشکل اور ناپسندیدہ حالات سے نمٹنے کے لیے اپنے مداحوں کو چند ٹپس دیں۔
بشریٰ انصاری جو اداکاری کے ساتھ ساتھ لکھنے اور پڑھنے کا شوق بھی رکھتی ہیں، نے بتایا کہ اگر زندگی کو پُرسکون اور خوش باش بنانا چاہتے ہیں تو چند باتیں ذہن میں بٹھالیں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ جو چیزیں آپ کے پاس ہیں ان پر خوش ہوں اور جو دسترس میں نہیں اُن پر افسوس اور رنجیدہ نہ ہوں۔
بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ کوئی بدتمیزی کرے تو جواب دینے کے بجائے صبر سے کام لیں اور وقت کا انتظار کریں۔ آپ سے بدتمیزی کرنے والے خود نادم ہوں گے۔
اداکارہ نے صلہ رحمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ناراض ہو جائے تو خود جا کر معافی مانگیں اور رشتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
بشریٰ انصاری نے دوسروں کے جذبات اور احساسات کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت تک سکون سے نہیں سوتی جب تک مجھے یقین نہ ہو جائے کہ کسی دوست یا قریبی شخص کو میری کسی بات یا عمل سے تکلیف نہیں پہنچی۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کرلیا جائے تو آپ کی زندگی سکون میں آجائے گی اور کبھی ڈپریشن کا شکار نہیں ہوں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو نے پہلی بار بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ افیئر پر لب کشائی کردی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔
ایک انٹرویو میں کمار سانو نے کہا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میری دوسری شادی کو 23 برس بیت گئے اور اس دوران کبھی کسی خاتون کا نام ان کے ساتھ نہیں آیا۔
کمار سانو نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میناکشی کے ساتھ میرے افیئر کی خبریں اُڑائی گئی تھیں حالانکہ آج تک ان سے کبھی ملا ہی نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاید میناکشی افیئرز کی یہ بے سروپا خبریں پڑھ کر ہنستی ہوں گی کہ ایسے شخص کے ساتھ نام لیا جا رہا ہے جس سے کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔
کمار سانو نے کہا کہ یہ میڈیا ہوتا ہے جو ایسی بے سروپا خبریں پھیلاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچتا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ میری پہلی بیوی سے طلاق کی وجہ میناکشی یا کوئی اور نہیں بلکہ ذاتی وجوہات تھیں۔
صرف میناکشی ہی نہیں ایک اور اداکارہ کونیکا سدانند کے ساتھ بھی افیئر کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ کونیکا سدانند کے مطابق وہ اور کمار سانو طویل عرصے تک تعلقات میں رہے تھے اور پھر راہیں جدا ہوگئیں۔
تاہم کمار سانو ہمیشہ سے میناکشی اور کونیکا سمیت کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ افیئر کی خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔