سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں کل درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
جامشورو اور ٹھٹہ میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی میں
پڑھیں:
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد
فوٹو: اسکرین گریب
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرینڈ میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا، بڑی تعداد میں شہریوں نے تقریب میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بطورِ مہمان خصوصی شریک ہوئے، صوبائی وزراء بھی تقریب میں موجود تھے، جبکہ مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں اونٹوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا اونٹوں پر پاکستانی پرچم لگایا ہوا تھا۔
سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اس میوزیکل ایونٹ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا، مرد اور خواتین کیلئے الگ الگ انکلوژر مختص کیے گئے۔
ایونٹ میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہوا۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزا چکھا سکتے تھے، امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والا سندھ صوبہ ہے،سندھ صوبہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔