اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک جمعرات کو دمشق پہنچ رہی ہیں۔ تین ماہ قبل بشارالاسد حکومت کے خاتمے اور احمد الشرع کی قیادت میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے یہ شام کا ان کا دوسرا دورہ ہے۔ توقع ہے کہ وہ عبوری حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بات چیت کریں گی۔

شام کے نئے حکمران زیادہ یورپی امداد کے لیے پرامید

سکیورٹی وجوہات کے سبب بیئربوک کی دمشق میں مصروفیات کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

بیئربوک کا یہ دورہ شمال مغربی شام میں ان پرتشدد جھڑپوں کے صرف دو ہفتے بعد ہو رہا ہے جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔

اپنی روانگی سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بیئربوک نے حالیہ تشدد کے دوران "شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ" کے واقعات کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک "خوفناک جرم" ہے جس نے اعتماد کو کافی نقصان پہنچایا۔

بیئربوک نے اس کے باوجود جرمنی کی جانب سے شام کو امداد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پابندیوں میں نرمی کا اشارہ

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کو انسانی امداد جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے شام پر عائد پابندیوں میں، کچھ شرائط کے تحت، ممکنہ نرمی کا بھی اشارہ دیا۔

یورپی یونین شام پر عائد پابندیاں بتدریج نرم کر سکتی ہے

بیئربوک نے کہا، "یورپ اور شام کے درمیان، جرمنی اور شام کے درمیان ایک نئی سیاسی شروعات ممکن ہے۔

" انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے کے لیے تمام شامیوں کے لیے، صنف، نسل، یا مذہب سے قطع نظر آزادی، سلامتی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے واضح وعدوں کی ضرورت ہے۔"

اسلام پسند گروپ حیات التحریر الشام کی قیادت میں برق رفتار حملے میں دو دہائیوں تک شام پر حکومت کرنے والے بشار الاسد کا تختہ پلٹ گیا تھا اور وہ روس فرار ہو گئے۔

اس کے بعد سے نئی عبوری حکومت کی قیادت احمد الشرع کررہے ہیں۔

الشرع حکومت سکیورٹی اور معاشی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔ بیئربوک اپنے دورے کے دوران الشرع سے ملاقات کرنے والی ہیں۔

جرمنی کا شامیوں کے لیے امداد

وزیر خارجہ بیئربوک نے گزشتہ ہفتے برلن کا شام کے لیے مزید 326 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن یہ رقم عبوری حکومت کو براہ راست دینے کے بجائے اقوام متحدہ اور منتخب تنظیموں کے ذریعے دی جائے گی۔

جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس رقم سے خوراک، صحت کی دیکھ بھال اور ہنگامی پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے تحفظ میں مدد ملے گی جو خاص طور پر کمزور ہیں۔

​​اس رقم سے اردن، لبنان، عراق اور ترکی سمیت ارد گرد کے ممالک میں شامی پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹیز کی بھی مدد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ پیر کو یورپی یونین کی ڈونرز کانفرنس میں بین الاقوامی برادری نے شام کے لیے مزید 5.

8 بلین یورو کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ اس رقم میں سے 4.2 بلین گرانٹس اور 1.6 بلین یورو قرض کے طور پر فراہم کی جائے گی۔

تدوین: صلاح الدین زین

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عبوری حکومت بیئربوک نے شام کے کے لیے

پڑھیں:

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ وزارتی کانفرنس: فلسطینیوں کیلئے انسانی امداد فوراً بحال کرنےکامطالبہ
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سب متحد ہیں، وزیر دفاع
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  
  • پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ