پاکستان کو دہشت گردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے. سردارایاز صاد ق
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے اسپیکرقومی اسمبلی سے ہاورڈیونیورسٹی امریکا کی طلبہ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں قومی علاقائی،عالمی امورپرطلبہ کوپاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا گیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ آگ دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے، پاکستان کی بہادرسیکیورٹی فورسزدہشت گردی سے نبردآزماہیں.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، دہشت گردی کی جنگ میں90ہزارسے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا. ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے پاکستان نے طویل عرصے تک 4.6 ملین افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ہے اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی ہے، بطورکسٹوڈین آف ہاﺅس ایوان کو ہمیشہ غیرجانبداری سے چلایا ہے . انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت سے زیادہ ٹائم دیا پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر ایک قدم آگے بڑھ کر فیصلہ کیا ہے اسپیکرایاز صادق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے اصل چہرے کو نہیں دیکھا جاتا، پاکستان کے حقیقی تشخص کا پتہ پاکستان میں آکر چلتا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ پاکستان نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کر دے، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ہو پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے دراندازی مکمل بند ہونی چاہیے کیونکہ دہشت گردی پر پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے اور دہشت گردی کی روک کے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں لیکن یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے جہاں ضرورت ہو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔