مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طالبعلموں کے لئے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
جدید اور مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کی خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی ، طلبا کے پاس آن لائن اپلائی کرنے کا آخری موقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کو اہم خبر دے دی۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہ چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم میں اپلائی کرنے کا آج آخری دن ہے، لیپ ٹاپ کیلئے اب تک 2.
انھوں نے بتایا کہ جدید لیپ ٹاپ کے خواہشمند بی ایس کے طلبا آج تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، اسکیم کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کے جائیں گے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے سرکاری یونیورسٹیوں کے بی ایس کے طلبا اپلائی کر سکیں گے، بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اسکیم کے اہل ہوں گے۔
خیال رہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کیا تھا۔
لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے آن لائن اپلائی کریں
اہل طلباء اس لنک پر کلک کرکے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں: cmlaptophed.punjab.gov.pk۔ مفت لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے سے پہلے انہیں اپنی تفصیلات آن لائن جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔
کیا نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں کے طلباء لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں؟
نہیں، نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل نہیں ہیں۔
کیا لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے درخواست کی فیس ہے؟
نہیں، لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے کوئی درخواست فیس نہیں ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ اسکیم اسکیم کے ا ن لائن کے طلبا کے لیے
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
قومی ایئر لائن کے51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
نج کاری کے ذریعے قومی ایئر لائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا
قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے نج کاری کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی، نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔
نج کاری کمیشن نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہے جبکہ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دی جائے گی