Daily Ausaf:
2025-07-29@10:44:21 GMT

جاپان میں کوڑے دان کیوں نہیں ملتے؟ حیران کن انکشافات

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

اگر آپ کبھی جاپان گئے ہوں یا کسی سیاح سے اس ملک کے بارے میں سنا ہو تو ایک بات ضرور سامنے آتی ہے، وہاں سڑکوں پر کوڑے دان نہیں ملتے، جی ہاں! ایک ایسا ملک جہاں ہر کام میں جدید ٹیکنالوجی، صفائی اور نظم و ضبط ہے لیکن وہاں ایک عام سی چیز یعنی ڈسٹ بن آپ کو کہیں نظر نہیں آئے گی، ایسا کیوں؟ یہ سوال ہر شخص کے لیے حیران کن ہے۔

صفائی جاپانی کلچر کا حصہ ہے، لیکن کوڑے دان کہیں نہیں؟

جاپانی لوگ صفائی کو اخلاقیات اور ذمہ داری کا حصہ سمجھتے ہیں۔ وہاں بچوں کو اسکول میں سکھایا جاتا ہے کہ وہ اپنی استعمال کی گئی جگہ خود صاف کریں۔ یہی وجہ ہے کہ جاپانی عوام اپنا کوڑا خود ٹھکانے لگاتے ہیں اور اسے دوسروں کے لیے نہیں چھوڑتے۔

آپ نے شاید سوشل میڈیا پر وہ مشہور ویڈیوز دیکھی ہوں جن میں جاپانی فٹ بال کے شائقین 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں اسٹیڈیم کی صفائی کر رہے تھے۔ یہ صرف ایک اتفاق نہیں بلکہ ان کی ثقافت کا حصہ ہے۔

لیکن پھر بھی، ایک ترقی یافتہ ملک میں پبلک ڈسٹ بنز کیوں نہیں؟ آئیے جانتے ہیں!

1995 کا خوفناک واقعہ جس نے جاپان کو بدل کے رکھ دیا

یہ 20 مارچ 1995 کی صبح تھی جب جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی زیرِ زمین میٹرو میں ایک خوفناک دہشت گرد حملہ ہوا۔ ایک مذہبی شدت پسند گروہ ’اوم شینریکو‘ نامی فرقے نے ’سیرین گیس‘ سے حملہ کیا۔ یہ ایک انتہائی زہریلی اور مہلک گیس ہے جو اعصاب کو مفلوج کر دیتی ہے اور چند ہی لمحوں میں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ حملہ کیسے کیا گیا؟ گروہ کے پانچ افراد مختلف میٹرو ٹرینوں میں سوار ہوئے۔ ان کے پاس پلاسٹک کے تھیلوں میں زہریلی گیس موجود تھی، جسے اخبار میں لپیٹا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی چھتریوں کی نوک سے ان تھیلوں کو پھاڑا، جس کے نتیجے میں زہریلی گیس پھیلنے لگی۔ اور اسکے نتیجے میں ایک ہولناک تباہی ہوئی، 12 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے اور ہزاروں لوگ بری طرح متاثر ہوئے۔ بہت سے لوگ عمر بھر کے لیے بینائی، سانس لینے کی صلاحیت اور دیگر صحت کے مسائل سے دوچار ہوگئے۔ یہ حملہ جاپانی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملوں میں سے ایک تھا، جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

کوڑے دان کیسے غائب ہوگئے؟

اس واقعے کے بعد جاپانی حکومت نے فیصلہ کیا کہ عوامی مقامات پر کوڑے دان رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ کوئی بھی ان میں زہریلے مواد یا بم رکھ سکتا ہے۔ لہٰذا، تقریباً تمام عوامی ڈسٹ بنز ہٹا دیے گئے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حملوں کو روکا جا سکے۔ اگرچہ کچھ خاص مقامات (جیسے ریلوے اسٹیشن) پر ڈسٹ بن موجود ہیں، لیکن ان کے ڈھکن سیل ہوتے ہیں یا ان کا ڈیزائن اس طرح ہوتا ہے کہ کوئی اس میں خطرناک چیز نہ رکھ سکے۔

جاپان میں کوڑا کیسے ٹھکانے لگایا جاتا ہے؟

اپنا کوڑا خود سنبھالیں: جاپانی لوگ زیادہ تر اپنا کوڑا اپنے ساتھ گھر لے جاتے ہیں اور اسے وہاں ٹھکانے لگاتے ہیں۔

اسٹورز میں ری سائیکلنگ کا نظام: اگر آپ جاپان میں کسی اسٹور سے کافی کا کپ خریدتے ہیں تو وہ آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ وہیں پر اسے واپس کریں تاکہ وہ خود اسے صحیح طریقے سے ری سائیکل کر سکیں۔

سخت ری سائیکلنگ قوانین: جاپان میں کوڑا پھینکنے کے لیے مخصوص دن اور مخصوص طریقے ہوتے ہیں۔ ہر چیز کو علیحدہ علیحدہ کرنا ہوتا ہے، جیسے کہ پلاسٹک، گلاس، بایوڈیگریڈیبل کوڑا، وغیرہ۔

بڑی سوچ، بڑا ویژن، جاپان نے ایک سانحے سے ترقی کا ایسا راستہ نکالا جو قابلِ تحسین ہے

تاریخ گواہ ہے کہ بڑی سوچ اور بڑے وژن رکھنے والی قومیں مشکلات کو صرف ختم نہیں کرتیں بلکہ ان سے بہترین نتائج اخذ کرتی ہیں۔ جاپان نے بھی یہی کیا۔ 1995 کا دہشت گرد حملہ ایک تکلیف دہ واقعہ تھا، لیکن جاپان نے اس کا ردعمل صرف خوف یا محدود پابندیوں کی شکل میں نہیں دیا بلکہ ایک شاندار اور محفوظ ملک بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے۔

انہوں نے صفائی کو ایک قانون نہیں بلکہ اپنی عوام کی فطرت میں شامل کر دیا۔ یہ وہی قوم ہے جو کسی بھی جگہ اپنا کوڑا خود ساتھ رکھتی ہے، جو نہ صرف اپنی گلیوں اور سڑکوں کو صاف رکھتی ہے بلکہ دنیا کو یہ سکھاتی ہے کہ ترقی صرف عمارتوں اور سڑکوں سے نہیں، بلکہ سوچ اور رویے کی بلندی سے آتی ہے۔

جاپان نے یہ ثابت کیا کہ اگر کسی مسئلے کا حل نکالا جائے تو وہ وقتی نہیں بلکہ دائمی ہونا چاہیے۔ یہی سوچ ترقی کا راز ہے ۔ مسائل سے گھبرا کر پیچھے ہٹنا نہیں بلکہ ان سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ مثبت سوچ، عملی اقدامات، اور دور اندیشی ہی کسی بھی قوم کو حقیقی کامیابی کی راہ پر ڈالتی ہے۔

ہمیں بھی جاپان کی طرح اپنے چیلنجز کو مواقع میں بدلنا ہوگا۔ کیا ہم اپنی زندگی میں، اپنے ملک میں، اور اپنی روزمرہ کی عادات میں ایسی مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں؟ یہ فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نہیں بلکہ جاپان میں کوڑے دان جاپان نے کے لیے

پڑھیں:

جاپان سمیت دیگر ممالک سے کتنی گاڑیاں امپورٹ اور کتنی ایکسپورٹ کی جاتی ہیں؟

ملک بھر میں گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں اور دوسرے ممالک میں کم قیمت میں اچھی گاڑیوں کی دستیابی کے باعث جاپان سمیت دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں گاڑیاں امپورٹ کی جا رہی ہیں، جبکہ چند برس سے پاکستان نے اپنی گاڑیاں بھی مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرنا شروع کی ہیں۔ سال 2020 سے 2025 تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 57 ہزار 960 استعمال شدہ گاڑیاں امپورٹ کی گئی ہیں، جبکہ اسی عرصے میں بیرونِ ملک 248 گاڑیاں ایکسپورٹ کی گئی ہیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق:

سال 2020 میں 19 ہزار 392 گاڑیاں،
سال 2021 میں 36 ہزار 373،
سال 2022 میں 20 ہزار 173،
سال 2023 میں 19 ہزار 523،
سال 2024 میں 38 ہزار 472،
اور سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں 24 ہزار 20 استعمال شدہ گاڑیاں امپورٹ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل، محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف

ان 5 برس میں سب سے زیادہ گاڑیاں جاپان سے، یعنی ایک لاکھ 55 ہزار 288، امپورٹ کی گئی ہیں۔ اس کے بعد:

جمیکا سے 1 ہزار 85،
برطانیہ سے 865،
جرمنی سے 257،
اردن سے 173،
امریکا سے 79،
چین سے 65،
آسٹریلیا سے 48،
متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ سے 8-8،
اٹلی سے 6،
فرانس سے 3،
اور میکسیکو سمیت 7 دیگر ممالک سے ایک ایک گاڑی امپورٹ کی گئی ہے۔

پاکستان سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی کمپنیوں کی گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 2021 سے 2025 تک کل 248 گاڑیاں ایکسپورٹ کی گئی ہیں، جن میں:

سال 2021 میں 20،
سال 2022 میں 19،
سال 2023 میں 47،
سال 2024 میں 70،
اور سال 2025 میں 92 گاڑیاں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ گاڑیاں جاپان کو (151)، کینیا کو 20، سولومون آئی لینڈ کو 26، تھائی لینڈ کو 15، بنگلہ دیش کو 6 اور دیگر ممالک کو چند گاڑیاں ایکسپورٹ کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برآمد جاپان درآمد گاڑیاں گاڑیاں امپورٹ گاڑیاں ایکسپورٹ

متعلقہ مضامین

  • جاپانی یوٹیوبر اپنی نوکیلی ٹھوڑی کیوجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل
  • فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد
  • حارث رؤف امریکا میں شاندار استقبال اور پروٹوکول ملنے پر حیران
  • جاپان کے عوام مہنگائی کو ’برائی‘ کیوں نہیں سمجھ رہے؟
  • ’میں آج کے زمانے کی فیمنسٹ نہیں ہوں‘، اداکارہ سارہ خان نے نئے بیان میں موقف تبدیل کیوں کیا؟
  • جاپان سمیت دیگر ممالک سے کتنی گاڑیاں امپورٹ اور کتنی ایکسپورٹ کی جاتی ہیں؟
  • خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ چیلنج
  • ’گاندھی نہیں کہ دوسرا گال آگے کر دوں‘ علیزے شاہ نے ایسا کیوں کہا؟
  • پی ٹی آئی کے کون سے رہنما عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے؟ نصرت جاوید کے انکشافات
  • چین کا  تائیوان  انتظامیہ کے حکام کے دورہ جاپان پر شدید احتجاج