الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سٹی42:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کیے گیے ہیں، الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو الیکشن کمشنر پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔
اسی طرح الیکشن کمشنر بلوچستان فرید آفریدی کو جوائنٹ الیکشن کمشنر کے پی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو دوبارہ الیکشن کمشنر سندھ لگادیا گیا ہے۔
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
الیکشن کمیشن کے مطابق علی اصغر سیال کو الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کیا گیا ہے، علیم شہاب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیے گئے ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن گیا ہے
پڑھیں:
سندھ حکومت کے پاس بتانے کو کچھ نہ دکھانے کو، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عید والے دن بھی مرتضیٰ وہاب اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گراؤنڈ پر جانا ضروری نہیں، 1 لاکھ 40 ہزار ورکرز، انتظامیہ اور وزراء گراؤنڈ پر موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 دن سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوران کے وزرا کی فوج منظر عام سےغائب ہے، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں، جو میڈیا کو دیکھائی دے رہا ہے، وہی میڈیا دکھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو کچھ ہے، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، ایک محاورہ ہے محنت کر حسد نہ کر۔