گورنر ہاﺅس کراچی میں 19ویں افطار ڈنر، ملائشین قونصل جنرل کی خصوصی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
گورنر ہاﺅس سندھ میں اتحاد رمضان کے تحت 19ویں افطار ڈنر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہداینتا بن احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاک ملائیشیا اقتصادی شراکت داری نئے مواقع کی نوید ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ملائیشیا سے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔
اس موقع پر ملائشین قونصل جنرل نے کہا کہ پا ک ملائیشیا تعاون جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کراچی میں حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم کر دیا گیا۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق رابطے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 1366 اور 99204748-021 جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیل کا قیام گورنر سندھ کے حالیہ دورۂ حیدر آباد کے دوران تاجروں سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے، جس کے ذریعے تاجروں کے مسائل متعلقہ اداروں کے تعاون سے ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔