حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟ عمر ایوب نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
عمر ایوب— فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کا برا حال ہو گیا ہے، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے۔
’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی خلیج تھی، جمہوریت کی خاطر ہم اکٹھے بیٹھے ہیں، جے یو آئی کے ساتھ بات چیت میں بہت سفر طے کر لیا ہے۔
ان سے سوال کیا گیا کہ تحریک سے پہلے حکومت نے مذاکرات کی پیش کش کی تو کیا قبول کریں گے؟
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف بوگس کیسز ہیں، انہیں کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا۔
اس پر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس کیا اختیار ہے؟ پچھلے مذاکرات میں حکومت کہتی تھی کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروا سکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پہلے بھی مذاکرات کیے لیکن ان کے پاس ہے کیا؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بیرسٹر سیف
فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پورے ملک میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پورے صوبے میں ورکر کنونشنز اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سزائیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دلائی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سزائیں دلوانا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے، سزائیں دلوانے سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت تحریک سے شدید خوفزدہ ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم چیہلنج کرتے ہیں آئیں ہمت کریں، سپریم کورٹ جائیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان جھوٹے مقدمات سے دبنے والے نہیں، حکومت نے کینسر میں مبتلا بزرگ خاتون یاسمین راشد کو بھی 10 سال قید کی سزا دلا دی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سزاؤں کے باوجود یاسمین راشد سمیت تمام رہنماؤں کا حوصلہ قابل دید ہے۔