3 شہری لاپتہ ہوئے یا ہنی ٹریپ کا شکار؟ تعین کیلئے درخواست گزاروں کو تعاون کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے 3 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کو تفتیشی افسر سے تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔
3 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ فراہم کردہ موبائل فونز کے مطابق تینوں افراد کی آخری لوکیشن لاڑکانہ ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ کیا ان افراد کا تعلق کسی تنظیم سے ہے، ابھی تک ان افراد کی گمشدگی کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کرائی گئی؟ ان تینوں افراد کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تینوں افراد کا تعلق کسی تنظیم سے نہیں، ایک درخواست گزار شاہجہاں کا بیٹا اور 2 اس کے دوست ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کا کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سوال اٹھا یاگیا کہ دیگر صوبوں میں عدالتی ملازمین کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس مل رہا ہے سندھ میں کیوں نہیں دیا جارہا؟
عدالت نے سوال کیا کہ شاہجہاں کے علاوہ کسی نے درخواست دائر نہیں کی اس کی کی کیا وجہ ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کے رشتے دار بھی عدالت میں موجود ہیں، یہ افراد بنوں سے کسی سے ملنے آئے تھے۔
عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ یہ افراد کراچی نہیں آئے، ان کی لوکیشن لاڑکانہ کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ آپ عدالت میں غلط بیانی کیوں کر رہے ہیں، ریکارڈ بتا رہا ہے کہ وہ سب لاڑکانہ گئے تھے۔
عدالت کی جانب سے درخواست گزار سے کہا گیا کہ ممکن ہے یہ ہنی ٹریپ کا کیس ہو، آپ تفتیشی افسر سے تعاون کریں تاکہ سنجیدہ کوششیں ہو سکیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: درخواست گزار تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالت نے
پڑھیں:
190 ملین پاونڈ کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے مگر درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پس پشت ڈالا جا رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔
درخواست میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی، درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔