پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،پاکستان میں قحط کا خطرہ ،مشاورتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا جس کے سبب خریف اور ربیع سیزن میں پانی کی قلت 51 فیصد تک پہنچ گئی۔خریف سیزن میں پانی کی دستیابی کے تخمینوں اور صوبوں کے درمیان اس پانی کی تقسیم کے لیے ارسا کی تکنیکی اور مشاورتی کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں۔
ارسا ذرائع کے مطابق اس وقت جاری ربیع سیزن میں پانی کی قلت 51 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر ہے۔ڈیڈ لیول پر جانے کے بعد پانی کی صورتحال معمولی بہتر ہونے لگی ہے، صوبوں کو پانی ان کی ضرورت سے آدھا فراہم کیا جارہا ہے۔
کوہاٹ، مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، اعظم نزیر تارڑ، طارق فاطمی بھی اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
ٹارنی جنرل منصور اعوان بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے معاملات، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے معاملے پر گفتگو ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔
اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ بیان پر پاکستان کا مؤقف طے کیا جائے گا۔