ٹرمپ نے امریکی محکمہ تعلیم کو ختم کرنے کے حکم پر دستخط کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کا مقصد امریکی محکمہ تعلیم کو مکمل طور پر "ختم کرنا" ہے۔
محکمہ تعلیم پر "سانس لینے میں ناکامی" کا الزام لگاتے ہوئے، ریپبلکن صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس محکمے کی رقم کو انفرادی ریاستوں کو واپس کر دیں گے۔
انہوں نے کہا، "ہم اسے جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں۔ میزوں پر بیٹھے طلباء سے گھرا ہوا، یہ محکمہ ہمارے لیے کچھ بھی اچھا نہیں کر رہا ہے۔"
ٹرمپ نے سیکریٹری تعلیم لنڈا میک موہن سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ کو بند کرنے کے لیے تمام قانونی اقدامات کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الوقت محکمہ تعلیم کے زیر انتظام، جو اہم پروگرام ہیں، انہیں دوسری ایجنسیوں میں منتقل کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
صدر نے کہا کہ اس محکمے کو ختم کر دینے سے تعلیم سے متعلق تمام فیصلے ملکی ریاستوں کو واپس منتقل ہو جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے کانگریس سے قانون سازی کرنا ہو گی۔ تاہم اس بات کا امکان کم ہے کہ ٹرمپ کو ایسا قانون منظور کرنے کے لیے کافی قانون سازوں کی حمایت حاصل ہو سکے گی۔
امریکی عدالت نے بھارتی اسکالر بدر خان سوری کی ملک بدری روک دی
جمہوریت پسندوں اور ماہرین تعلیم کی مذمتسینیٹ میں چوٹی کے ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے اس اقدام کو "طاقت کا ظالمانہ قبضہ" اور "ڈونلڈ ٹرمپ کے اب تک کے سب سے زیادہ تباہ کن اور خطرناک اقدامات میں سے ایک" قرار دیا۔
تعلیم امریکہ کی ثقافتی جنگوں میں کئی دہائیوں سے میدان جنگ رہی ہے اور ریپبلکن طویل عرصے سے وفاقی حکومت سے اس کا کنٹرول ہٹانا چاہتے تھے۔
روایتی طور پر امریکی حکومت کا تعلیم میں محدود کردار رہا ہے، جس میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے لیے صرف 13 فیصد فنڈز وفاقی خزانے سے آتے ہیں، باقی فنڈز ریاستوں اور مقامی کمیونٹیز کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں۔
لیکن وفاقی فنڈنگ کم آمدن والے اسکولوں اور خصوصی ضروریات والے طلباء کے لیے بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔ وفاقی حکومت طلبہ کے لیے کلیدی شہری حقوق کے تحفظات کو نافذ کرنے کے لیے بھی بہت اہم رہی ہے۔
ٹرمپ نے کینیڈی کے قتل سے متعلق ہزاروں فائلیں جاری کر دیں
فلسطینی حامی بھارتی طالب علم کی ملک بدری پر روکاس دوران ایک امریکی جج نے امیگریشن حکام کو حکم دیا ہے کہ امریکہ میں فیلوشپ پر زیر تعلیم بھارتی ریسرچ اسکالر بدر خان سوری کو اس وقت تک ملک بدر نہ کیا جائے، جب تک عدالت کو اس پر فیصلہ کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمہ نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو سوری کو پیر کے روز امریکی خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ قرار دے کر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ محکمے نے کہا کہ وہ انہیں ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سوری اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن کی شادی ایک ایسی امریکی شہری سے ہوئی ہے، جو غزہ میں پیدا ہوئی تھیں۔
فری پریس ٹرمپ کے ایجنڈے پر نہیں، ڈی ڈبلیو کے سربراہ کا موقف
مسک کی ٹیم کو نجی ڈیٹا تک 'بے لگام رسائی' سے روکا گیاایک امریکی جج نے ارب پتی ایلون مسک اور اور لاگت کم کرنے سے متعلق ادارے (ڈی او جی ای) پر سوشل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے حساس ڈیٹا تک رسائی پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔
میری لینڈ کے ڈسٹرکٹ جج ایلن لپٹن ہولینڈر نے جمعرات کو کہا کہ سوشل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے ممکنہ طور پر ڈی او جی ای کو لاکھوں امریکیوں کے ڈیٹا تک "بے لگام رسائی" دے کر رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
ٹرمپ نے 'وائس آف امریکہ' کو خاموش کر دیا
جج نے کہا کہ ڈی او جی ای حکومتی بوجھ کم کرنے کی کوشش کے حصے کے طور پر "لاکھوں امریکیوں کے ذاتی معاملات" میں مداخلت کر رہا ہے۔
ایس ایس اے کے پاس لاکھوں امریکیوں کا حساس ڈیٹا ہوتا ہے، جس میں میڈیکل ریکارڈ، آمدن کی تاریخ اور سوشل سیکورٹی نمبر شامل ہوتا ہے۔
تدوین جاوید اختر
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ تعلیم کرنے کے لیے ملک بدر نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی
واشنگٹن: امریکی شہریوں نے اعتراف کر لیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بوڑھے ہو چکے اور وہ اب صدارت کے اہل نہیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر کے حوالے سے امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی۔ 88 فیصد ڈیموکریٹس، 68 فیصد آزاد اکثریت اور 39 فیصد ریپبلکن نے امریکی صدر کو نااہل قرار دے دیا جبکہ ریپبلکن کے 59 فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیت پر حمایت کی۔
79 سالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عمر نے سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس عمر میں صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔
اسوقت ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کا موازنہ ایک دوسرے کی عمر سے کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جوبائیڈن بھی 81 برس کے ہو چکے ہیں۔ اور اس عمر میں دماغی صحت، جسمانی توانائی اور فیصلہ سازی کی قوت جیسے سوالات اٹھنا فطری ہیں۔
حالیہ سروے میں کہا گیا کہ ووٹر کا اس بات پر زور ہے کہ صدارت جیسے حساس عہدے کے لیے عمر کی حد پر نظرثانی ہونی چاہیے۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے رویئے، گفتگو اور جذبے کو دیکھ کر کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اب بھی اس عہدے کے اہل ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر ضرور زیادہ ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود ان کی سیاست ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اور وہ اب بھی ریپبلکن پارٹی میں اثرورسوخ رکھتے ہیں۔ اور ان کے چاہنے والے انہیں دوبارہ بھی صدارت کے عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔