قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
نواحی گاؤں کیلیانوالہ کے رہائشی 2 نوجوان قادرآباد بیراج میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، دونوں نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے جن کی لاشیں اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے۔ نواحی گاؤں کیلیانوالہ کے رہائشی 2 نوجوان قادرآباد بیراج میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، دونوں نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے جن کی لاشیں اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی گئیں۔ دوسرا واقعہ ہیڈ سخلی ہیلاں کے قریب نہر لوئر کینال جہلم میں پیش آیا جہاں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کر کے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نہاتے ہوئے ڈوب گئے
پڑھیں:
کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
کراچی:کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سی ویو کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
پولیس کے مطابق لاشیں سی ویو اپارٹمنٹ کے بلاک 28 کی پارکنگ میں کھڑی سفید رنگ کی پراڈو گاڑی سے ملی ہیں۔
ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ابتدائی طور پر دونوں کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔