خیبرپختونخوا،سرکاری اسکولز کو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تمام سرکاری اسکولزکو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا،اس موقع پرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا۔اگلے مالی سال میں تمام سرکاری ا سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،سرکاری اسکولز میں بچوں کو فرنیچر، واش رومز اور پینے کا پانی فراہم کرنا ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔