2025-07-25@23:33:59 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«روپے فی کلو ہو»:
ملک بھر میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے سے لے کر 200 روپے تک پہنچ گئی ، چینی مہنگی ہونے سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، پشاور میں پرچون مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو قیمت 180 روپے جبکہ 50 کلو بوری کی قمیت 9 ہزار مقرر ہے۔ لاہور میں چینی 190 سے لے کر 200 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ، دوسری جانب انتظامیہ کی کارروائی پر بیشتر دکانداروں نے چینی کی فروخت بند کر دی۔علاوہ ازیں کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت...
چینی کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہونے لگیں، کراچی ، پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں فی کلو چینی 185 روپے سے لے کر 200 روپے تک فروخت ہونے لگی۔ چیئرمین گروسرز اینڈ ہول سیلرز کے مطابق کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت ایک ہفتے میں 8 روپے بڑھی ہے۔ عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ شوگر مافیا رمضان کے بعد محرم میں بھی چینی کی قیمتوں کو بڑھانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی مہنگی ہونے سے ریٹیل مارکیٹ میں چینی کے دام مسلسل بڑھ رہے ہیں، شوگر کارٹل کو لگام نہ ڈالی گئی تو ریٹیل مارکیٹ میں چینی کے دام 2 سو روپے ہوجائیں گے۔ چینی ڈیلر کے مطابق پشاور میں پرچون مارکیٹ...
شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جب کہ گلی محلوں کی دکانوں پر بعض دکاندار 190 روپے فی کلو تک طلب کر رہے ہیں۔ ادھر کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ہول سیلرز کے مطابق محرم الحرام کے قریب آتے ہی چینی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بھی اوپر جا رہی ہیں۔ Post...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح منفی 1 اعشاریہ 41 فیصد ہونے کے باوجود بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، رواں ہفتے کے دوران مرغی، دالوں، کوکنگ آئل، آٹا، ایل پی جی سمیت 15 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، تاہم ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 11 فیصد کی معمولی کمی ہو گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں...
کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)پنجاب کے علاقے کمالیہ میں 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی، عیدالاضحیٰ کے باعث سبزی منڈیاں بند ہونے سے کمالیہ شہر میں ہی کاشت کاروں اور دکانداروں کو بھنڈی ایک روپے فی کلو میں بیچنی پڑ رہی ہے لیکن ایک روپے کلو میں بھی بھنڈی نہیں بک رہی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ عید پر کھیت سے منڈیوں تک فراہمی رکنے سے بھنڈی کی قیمت گری۔ بھنڈی کی قیمت گرنے سے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔اس کے علاوہ کمالیہ سے روزانہ کی بنیاد پر دوسرے شہروں کو جانے والی بھنڈی کی 300 کے قریب گاڑیاں بھی نہیں جاسکیںجس کے باعث کمالیہ کی سبزی...
کراچی: دنیا میں سب سے مہنگا آم میازاکی ہے جو تقریباً ڈھائی لاکھ روپے فی کلو میں فروخت ہوتے ہیں۔ اس آم کی قسم میازاکی ہے جن کی کراچی کے ضلع ملیر میں بھی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ سرخ اور جامنی رنگ اور غیر معمولی مٹھاس کے حامل میازاکی آم کی اس سے قبل جاپان سمیت دیگر ممالک میں پیداوار ہوتی تھی۔ بین الاقوامی منڈیوں میں، میازاکی آم کی قیمت $800 سے $900 فی کلو گرام ہے، جو پاکستان میں تقریباً 250,000 سے 300,000 روپے کے برابر ہے۔ میازاکی آم کو اس کے گہرے جامنی رنگ، بغیر ریشے کے گودے اور بھرپور، خوشبودار ذائقے سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی منفرد خصوصیات نے اسے عرفیت حاصل کی ہے جیسے...
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق چھاپے میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے 11,911 کلو گرام صوفہ اور پردہ کلاتھ برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز نے رینجرز اور حساس اداروں کی معاونت سے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کراچی کی اقبال مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ کے گوداموں سے 5 کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق چھاپے میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے 11,911 کلو گرام صوفہ اور پردہ کلاتھ برآمد ہوئے۔ اسی طرح 82 لاکھ 66 ہزار روپے مالیت کے 4,806 کلو گرام پیراشوٹ کلاتھ، 75 لاکھ 53 ہزار روپے مالیت کے 4,333 کلو گرام وون فیبرکس اور 28 لاکھ...
چینی کی ایکس مل قیمت 154 سے 159 روپے فی کلو اور ریٹیل 164 روپے فی کلو تک ہوگی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ملیں کہ دوبارہ چینی کی قیمت 178 سے179 ہوئی، چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 154 سے 159روپے ہوگی،چاہتےہیں180 سے 200 روپے چینی کی باتیں سننے کو نہ ملیں۔ نائب وزیراعظم نے عوام کیلئے مزید 15 روپے کی گنجائش نکالنے کا اشارہ دیدیا۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں چینی کی قلت ہے نہ ہو گی۔ گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ قیمت بڑھی تو برداشت نہیں کریں گے۔ چاہتے ہیں ایسا راستہ نکالیں کہ عام آدمی کوریلیف ملے۔ اسحاق...
ایک ماہ تک چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو تک ہو گی: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کا ایکس مل ریٹ 159روپے ہو گا جبکہ چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہو گی۔اسحاق ڈار نے بدھ کو چینی کی قیمت سے متعلق اجلاس کے بعد بتایا کہ وزیراعظم نےچینی کی قیمتوں کے معاملےپر کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملک میں چینی کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی کی ایکس مل قیمت 154 سے 159 روپے فی کلو اور ریٹیل 164 روپے فی کلو تک ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ملیں کہ دوبارہ چینی کی قیمت 178 سے179 ہوئی، چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 154 سے 159روپے ہوگی، چاہتےہیں180 سے 200 روپے چینی کی باتیں سننے کو نہ ملیں۔ نائب وزیراعظم نے عوام کیلئے مزید 15 روپے کی گنجائش نکالنے کا اشارہ دیدیا۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں چینی کی قلت ہے نہ ہو گی۔ گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ قیمت بڑھی تو برداشت نہیں کریں گے۔...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں، رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر عشاریہ صفر 4 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی،...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2025ء) عین رمضان سے قبل ایک ماہ میں چینی کی بیرون ملک فروخت میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہو جانے کا انکشاف، دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات میں 103.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی کی برآمدات کی وجہ سے ملک میں چینی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 103.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں چینی برآمد ات کاحجم 86 ملین ڈالر رہاجبکہ دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات 175.1 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات میں 89.1...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2025ء) رمضان سے قبل چینی کی قیمت میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا، حکومت کے چینی کی بیرون ملک فروخت کی اجازت دینے کے فیصلے کا نتیجہ، افغانستان کو چینی کی فروخت میں 4 ہزار فیصد سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف، چینی کی ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں چینی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھائی ماہ م میں چینی کی قیمت131 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر گئی زیادہ سے زیادہ 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ افغانستان کے لیے چینی کی ایکسپورٹ میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 تا جنوری 2025، رواں مالی سال کے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 فروری 2025 ) ملک میں ٹیکسز بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، اگرچہ شرح سود میں کمی اور حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریا ت کی جانب...