مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں، رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر عشاریہ صفر 4 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے مہنگے ہو گئے جب کہ گزشتہ ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
اسی دورانیے میں چینی فی کلو ایک روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف، دودھ، دہی اور دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 3 روپے 63 پیسے ، 190 گرام چائے کا پیکٹ 24 روپے 26 پیسے، دال چنا 6 روپے 48 پیسے سستی ہوئی۔ا سی طرح ایل پی جی، آٹا، گڑ، جلانے کی لکڑی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریڈ، سیگریٹ، ماچس، کپڑوں سمیت23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہفتے کے دوران مہنگائی کی بنیادوں پر ہفتہ وار کے مطابق ایک ہفتے فیصد کی فی کلو کی شرح
پڑھیں:
کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ سیلاب کے بعد ترسیلات زر میں اضافے کے امکانات، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے 4 سال کی بلند سطح پر پہنچنے اور دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد تک رہنے کی توقعات، پاکستان اور چین کی 7 ارب ڈالر کی کثیر فریقی فنانسنگ پر اتفاق کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 29 پیسے کی کمی سے 281 روپے 26 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔