Jasarat News:
2025-11-05@06:12:35 GMT

ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34 فیصد کمی، ادارہ شماریات کی رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 1.34 فیصد کم ہوئی جبکہ سالانہ
بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاءمہنگی ہوئیں، 14 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، اور 19 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیاءمیں ہائی اسپیڈ ڈیزل2.

89 روپے فی لیٹر، انڈے (فی درجن): +2.89 روپے، ایل پی جی گھریلو سیلنڈر1.42 روپے، جلانے کی لکڑی (فی من)7.98 روپے، چاول، بیف، دال مونگ، آلو بھی مہنگے ہوئے۔سستی ہونے والی اشیاءمیں ٹماٹر (فی کلو)52.36 روپے،چکن (فی کلو)58.27 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا53.82 روپے، بجلی (فی یونٹ) -0.32 روپے، کیلا، لہسن، پیاز، چنے، دال ماش سمیت دیگر اشیاءبھی سستی ہوئی۔ جن چیزوں کی اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں ان میں بریڈ، تازہ دودھ، دہی سمیت 19 اشیا ءکی قیمتیں بغیر تبدیلی کے برقرار رہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی: بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا ہے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

ڈی وائے پٹیل سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کی جانب سے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 246 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،

پروٹیز کپتان لورا وولورڈاٹ نے شاندار 101 رنز بنا کر بھرپور مزاحمت کی تاہم ان کی دلکش اننگز بھی جنوبی افریقی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہی، دیگر بیٹرز میں اینری ڈرکسن 35 اور سن لوئس 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

بھارت کی جانب سے دپیتی شرما نے صرف 39 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ہدف کو پروٹیز بیٹرز سے دور لے گئیں، شفالی ورما نے 2 شکار کیے۔اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، شفالی ورما 78 گیندوں پر 87 رنز بنا کر سرفہرست رہیں، دپیتی شرما 58 اور سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آیا بونگا خاکا نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دیگر 3 باؤلرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • کمپیٹیشن کمیشن کی اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری
  • مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ
  • آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے کتنے ارب روپے کی بچت ہوئی؟
  • پاکستان میں اے آئی کا استعمال 15 فیصد سے بھی کم‘امارات، سنگاپورمیں50فیصد ہے‘رپورٹ
  • اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں
  • اکتوبر بھی عوام پر گراں گزرا، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • پاکستان میں اے آئی کا استعمال 15 فیصد سے بھی کم، یو اے ای اور سنگاپور سرفہرست
  • بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا