مقدمہ میں 62کلو چرس ظاہر کی گئی جبکہ برآمد 100کلو ہوئی تھی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹری (نامہ نگار)ایکسائز انسپکٹر ممتاز ناریجو کا کارنامہ۔کوئٹہ سے کراچی اسمگلنگ ہونے والی منشیات کی بڑی تعداد مبینہ غائب کردی۔تین افراد میں سے دو کو رشوت کے عیوض آزاد کردیا۔ایک کو چالان کردیا۔مقدمہ میں 62کلو چرس ظاہر کی گئی جبکہ برآمد 100کلو ہوئی تھی۔بدعنوان اہلکاروں نے ملزمان آزاد کرکے اور چرس چھپاکر لاکھوں روپے اینٹ لیئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی مزدا ٹرک میں ٹماٹر لیکر جانے والے ٹرک سے چرس کی بڑی مقدار برآمد ہونے پر محکمہ ایکسائز جامشورو ہائی چیک پوسٹ انچارج انسپکٹر ممتاز ناریجو نے تین افراد میں سے ایک ملزم شمائل خان کو گرفتار دکھا کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دو افراد کو مبینہ بھاری نزارنے کے عیوض آزاد کردیاگیا۔ایکسائز انسپکٹر نے ملزمان سے برآمد چرس کی تعداد بھی مبینہ طور مقدمہ میں کم ظاہر کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ چرس کی مقدار 100کلو کے قریب تھی جس میں سے بڑی مقدار کو غائب کردیا گیا ہے اس طرح محکمہ ایکسائز جامشورو ہائی وے چیک پوسٹ انچارج نے لاکھوں روپے اینٹ لیئے ہیں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہیں، زخمیوں اور مرنے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چمن اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد مسافروں کے سامان میں رکھا ہوا تھا جبکہ اس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور بارڈر کے آس پاس ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کر دی ہے۔
اُدھر بلوچستان حکومت نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکام سے رابطہ کر کے تحقیقات کے لیے اضافی وسائل فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔