چینی کی قیمتیں قابو سے باہر، 185 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
چینی کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہونے لگیں، کراچی ، پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں فی کلو چینی 185 روپے سے لے کر 200 روپے تک فروخت ہونے لگی۔
چیئرمین گروسرز اینڈ ہول سیلرز کے مطابق کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت ایک ہفتے میں 8 روپے بڑھی ہے۔
عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ شوگر مافیا رمضان کے بعد محرم میں بھی چینی کی قیمتوں کو بڑھانے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی مہنگی ہونے سے ریٹیل مارکیٹ میں چینی کے دام مسلسل بڑھ رہے ہیں، شوگر کارٹل کو لگام نہ ڈالی گئی تو ریٹیل مارکیٹ میں چینی کے دام 2 سو روپے ہوجائیں گے۔
چینی ڈیلر کے مطابق پشاور میں پرچون مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے جبکہ 50 کلو بوری کی قمیت 9 ہزار مقرر ہے۔
کوئٹہ میں چینی فی کلو 190 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو 180 روپے ہے۔
لاہور میں بھی چینی کی قیمتوں میں تیزی کنٹرول نہ ہوسکی، اوپن مارکیٹ میں دام بے لگام ہو گئے، شہر کے مختلف علاقوں کے پرچون بازاروں میں چینی 190 سے لے کر 200 روپے کلو تک بکنے لگی، سپلائی چین متاثر ہونے سے دام میں تیزی برقرار ہے۔
دوسری جانب لاہور میں چینی کی صورتحال پر انتظامیہ نے پھرتیاں دکھانا شروع کر دیں، انتظامیہ تھوک مارکیٹ اور شوگر ملز سے مہنگی ملنے والی چینی سستے داموں فروخت کرانے کے لئے سرگرم ہو گئی۔
شوگر ملز سے چینی اوسط نرخ 175 روپے فی کلو تک ہے، تھوک مارکیٹ میں چینی کا نرخ 178 سے 180 روپے کلو تک ہے، پرچون مارکیٹ میں چینی 185 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
پرچون کے لئے چینی کا چار ماہ پرانا سرکاری ریٹ 164 روپے کلو مقرر ہے، دکانوں پر 164 روپے کلو چینی فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے لگی۔
انتظامیہ کی کارروائی پر اکثر دکانداروں نے چینی فروخت کرنا ہی چھوڑ دی، چند ہفتے سے چینی کی طلب بڑھنے سے چینی کاریٹ بڑھا دیا گیا، چینی قیمت کا تعین کرنے کے لئے بنائی کمیٹی دو ماہ سے زائد عرصے میں بھی کام مکمل نہ کر سکی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں چینی روپے کلو چینی کی فی کلو کلو تک
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کئی سو روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپےکے اضافے سے 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی 13 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 15ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 15روپےکے اضافےسے 5 ہزار 152 روپے تولہ ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت22 روپے کے اضافےسے4417روپے ہوگئی، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی48.90ڈالر ہوگئی۔