لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح منفی 1 اعشاریہ 41 فیصد ہونے کے باوجود بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، رواں ہفتے کے دوران مرغی، دالوں، کوکنگ آئل، آٹا، ایل پی جی سمیت 15 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، تاہم ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 11 فیصد کی معمولی کمی ہو گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1 اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 15 اشیا سستی 9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 12 روپے 33 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران آلو فی کلو 6 روپے 46 پیسے سستے ہوئے۔

گزشتہ ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 52 پیسے کی کمی ہوئی، انڈے فی درجن 2 روپے 17 پیسے سستے ہوئے، کیلے، خشک دودھ، گڑ، چینی اور مٹن بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی فی کلو 42 روپے 9 پیسے مہنگی ہوئی، لہسن کی فی کلو قیمت 19 روپے 68 پیسے بڑھ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران دال مونگ فی کلو 5 روپے 25 پیسے مہنگی ہوئی، دال چنا، کوکنگ آئل، گندم کا آٹا، ایل پی جی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چاول، بریڈ، بیف، نمک سمیت 27 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔                                      .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح ہفتے کے دوران ایک ہفتے فی کلو

پڑھیں:

3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے،وفاقی حکومت نے نرخوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

 سی پی پی اے نے 25-2024 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دی،نیپرا سی پی پی اےکی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کرےگی،درخواست منظوری پر صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

 ستمبر اکتوبر اورنومبر کے لیے 2روپے 10پیسےفی یونٹ ریلیف ملےگا،اگست ستمبر اور اکتوبر کیلئے 1 روپے 75پیسے ریلیف ملے گا،نرخوں میں کمی اطلاق کے ای سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگا۔
 
 

جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • جاپان کے عوام مہنگائی کو ’برائی‘ کیوں نہیں سمجھ رہے؟
  • مہنگائی ایک سال میں 23.4سے کم ہو کر 4.5فیصد ہوگئی ‘ وزارت خزانہ ماہانہ اقتصادی آئوٹ لک جاری 
  • مہنگائی کی شرح ایک سال میں 23.4 فیصد سے کم ہوکر 4.5 فیصد پر پہنچ گئی، وزارت خزانہ
  • وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی
  • پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے ڈالر کو فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ
  • مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آگئی
  • گیس کی فی یونٹ قیمت میں 590 روپے کا ہوشربا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی، پاکستان میں اضافہ کیسے؟
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ