سستی چینی اب خواب ہوئی ، فی کلوقیمت کیا ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
چینی کی ایکس مل قیمت 154 سے 159 روپے فی کلو اور ریٹیل 164 روپے فی کلو تک ہوگی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ملیں کہ دوبارہ چینی کی قیمت 178 سے179 ہوئی، چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 154 سے 159روپے ہوگی،چاہتےہیں180 سے 200 روپے چینی کی باتیں سننے کو نہ ملیں۔
نائب وزیراعظم نے عوام کیلئے مزید 15 روپے کی گنجائش نکالنے کا اشارہ دیدیا۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں چینی کی قلت ہے نہ ہو گی۔ گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ قیمت بڑھی تو برداشت نہیں کریں گے۔ چاہتے ہیں ایسا راستہ نکالیں کہ عام آدمی کوریلیف ملے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی وزیر رانا تنویر کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کر دی، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے لوگ ساتھ بیٹھیں گے، 19 پریل تک کمیٹی کام کرے گی، اس سے ایک ہفتہ پہلے دوبارہ جائزہ لیں گے، یقینی بنائیں گے کہ ریٹیل قیمت164روپے سے اوپر نہ جائے۔دوسری جانب کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی فی کلو پانچ روپے مہنگی ہوگئی۔ گزشتہ روز چینی 158 روپے فی کلو فروخت کی جارہی تھی، آج 163 روپے تک پہنچ گئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
لاہور(نیوز ڈیسک)الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹمز میں استعمال ہونے والے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب ان میٹرز کی نئی قیمت 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل لیسکو صارفین کو ان میٹرز کے لیے 52 ہزار روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر رہا تھا۔ نئی قیمت میں اسٹورز سے متعلقہ دیگر چارجز بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ لیسکو نے گزشتہ سال نومبر میں گرین بائی ڈائریکشنل میٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد سے صارفین کو AMI میٹرز کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ قیمت میں کمی سولر صارفین کے لیے کسی قدر ریلیف فراہم کرے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں توانائی بحران اور مہنگائی سے صارفین پہلے ہی متاثر ہیں۔
4مزیدپڑھیں: ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ،وجہ کیابنی؟