کمالیہ ، 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)پنجاب کے علاقے کمالیہ میں 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی، عیدالاضحیٰ کے باعث سبزی منڈیاں بند ہونے سے کمالیہ شہر میں ہی کاشت کاروں اور دکانداروں کو بھنڈی ایک روپے فی کلو میں بیچنی پڑ رہی ہے لیکن ایک روپے کلو میں بھی بھنڈی نہیں بک رہی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ عید پر کھیت سے منڈیوں تک فراہمی رکنے سے بھنڈی کی قیمت گری۔
بھنڈی کی قیمت گرنے سے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔اس کے علاوہ کمالیہ سے روزانہ کی بنیاد پر دوسرے شہروں کو جانے والی بھنڈی کی 300 کے قریب گاڑیاں بھی نہیں جاسکیںجس کے باعث کمالیہ کی سبزی منڈی میں بھنڈی کی قیمت 50 روپے من تک گر گئی اور چند دن قبل تک 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی۔(جاری ہے)
کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بھنڈی 48گھنٹوں بعد خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے اور دوسرے شہروں میں برف لگا کر اسے پیک کرکے بھیجا جاتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیا خورونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔پنجاب بھر میں ٹماٹر،پیاز،دھنیا،پودینہ،لیموں،لہسن،ادرک،مرچ،آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں تھیں۔ مریم نواز کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری آئی اورعید کے لئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں تھیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں آلو،پیاز کے 30اضافی ٹرک،ٹماٹر کے 13،ادرک کے 2،لہسن کے 6، ہری مرچ کے 7اورلیموں کے 3ٹرک پہنچ گئے تھے۔دال چنا،ماش،مسور،کالاچنا،بیسن اوردیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 9ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیااورپرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوردیگر انتظامیہ کو نرخوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی تھی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھنڈی کی قیمت والی بھنڈی روپے کلو
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟