City 42:
2025-07-28@02:06:53 GMT

پنشن کی ادائیگی کا بل ایک ہزار 55 ارب روپے تک پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

(ویب ڈیسک)نئے وفاقی بجٹ 26-2025 میں پنشن کی ادائیگی کا بل ایک ہزار 55 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

 دستاویزکےمطابق سول ملٹری پنشن میں 65 ارب 70 کروڑ روپےکا اضافہ ہواہے،مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کیلئے 742 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں،آئندہ سال میں ملٹری پنشن کے بل میں 66 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

 ریٹائرڈ سول سرکاری ملازمین کیلئے 243 ارب رکھے گئے ہیں،سول ملازمین کےپینشن بل میں 9 ارب روپے اضافہ ہوا،وفاقی پینشن فنڈ کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپےمختص کیے گئے،رواں سال پنشن کی ادائیگی کا بل ایک ہزار 14 ارب روپے مقرر ہے۔

چوہنگ : شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

کراچی:

روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے کرنسی مارکیٹس میں روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہوگیا۔

ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 72 پیسے گر کر 283 روپے 50 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گر کر 286 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ تین روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور انٹر بینک میں 1.50 روپے گر چکی ہے۔

چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ میں بیچنا شروع ہوگئے ہیں، امپورٹرز جلد بازی میں خریداری نا کریں انہیں ڈالر مزید سستا ملے گا۔

ملک بوستان نے امپورٹرز کو مشورہ دیا کہ ڈالر 280 پھر 270 پر آئے گا۔

چیئرمین ای کیپ کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے ڈالر مزید گرے گا اور اسٹیٹ بینک نے بھی انٹر بینک سے خریداری روک دی ہے اس لیے ڈالر اب اور سستا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی، پاکستان میں اضافہ کیسے؟
  • پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں سولرائزیشن منصوبہ مبینہ بدعنوانی کے باعث منسوخ
  • ناسا کی افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ، ملازمین کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی
  • امریکا میں کتنے فیصد ملازمین کو خوراک کے حصول، بچوں کی نگہداشت میں مشکل کا سامنا؟
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا