وفاقی حکومت کا بجلی کے کنکشن کے حصول کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی کے کنکشن کے حصول کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو، کمرشل ،صنعتی صارفین کےکنکشنز کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائیگی،گھریلو کنکشن کیلئے صارفین سے انتہائی ضروری 2دستاویزات لینے پر تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
کمرشل کیلئے 3جبکہ صنعتی صارفین کیلئے 5اہم دستاویزات کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔
ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینک میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے کا فیصلہ تبدیل کرنیکی ہدایت کر دی گئی۔
اس حوالے سےمیٹرز کی تنصیب سے قبل صارفین سے ٹیسٹ رپورٹ لینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
قبل ازیں صارفین ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینکس میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروا رہے ہیں۔بینک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرنے کے بعد ٹیسٹ رپورٹ متعلقہ دفاتر کو بھجواتے ہیں،متعلقہ دفاتر سے تصدیق ہونے کے بعد صارفین کا کنکشن لگایا جاتا ہے۔
ترمیم کے ذریعے صارفین کو کنکشن کی فراہمی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹیسٹ رپورٹ
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔