انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بی جے پی کی زیرقیادت ریاستی حکومتوں میں بنگالی بولنے والے شہریوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور مظالم کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے اس رپورٹ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مرکزی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ ’’ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں وہی بات کہی ہے جو ہم برسوں سے دہرا رہے ہیں۔ بی جے پی حکومتیں صرف بنگالی زبان کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں‘‘۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مظالم مرکزی حکومت کی ہدایات پر منظم انداز میں کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی ریاستی حکومتیں لسانی تعصب کی بنیاد پر اقلیتوں کو غیرقانونی مہاجر قرار دے کر ملک بدر کر رہی ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ڈائریکٹر ایلین پیئرسن نے واضح کیا کہ ’’بی جے پی بنگالی بولنے والے افراد، حتیٰ کہ بھارتی شہریوں کو بھی بلاوجہ نشانہ بنا رہی ہے‘‘۔

ممتا بینرجی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہدایات وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب بین الاقوامی ادارے بھی بھارت میں لسانی دہشت گردی کا نوٹس لے رہے ہیں‘‘۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہراسانی، جبر اور بے دخلی مودی سرکار کی انتہا پسند ہندوتوا پالیسی کا حصہ ہے۔ زبان کی بنیاد پر ملک بدری بھارتی آئین کے آرٹیکل 14 اور 19 کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ممتا بینرجی نے الزام لگایا کہ ’’بی جے پی بھارت کو نام نہاد سیکولرزم سے ہٹا کر ہندو اکثریتی ریاست میں بدل رہی ہے۔ بنگالیوں کی بے دخلی بی جے پی کا ہندو ووٹ بینک بڑھانے کا ہتھکنڈہ ہے‘‘۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ’’اقلیتوں کو ختم کرکے ہندوتوا نظریے پر آمریت قائم کرنا بی جے پی کی سازش ہے‘‘۔ بین الاقوامی ادارے کی یہ رپورٹ مودی سرکار کی اقلیت دشمن پالیسیوں پر عالمی سطح پر سوالات کھڑے کر رہی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ممتا بینرجی نے بی جے پی

پڑھیں:

وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان

شہباز شریف نے یقین ظاہر کیا کہ چترال میں دانش سکول کا اگلے سال باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں کے مطالبے پر انہوں نے چترال میں گیس پلانٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سکول ڈیجیٹل لائبریریز، سمارٹ بورڈز اور کھیل کے میدان جیسی جدید سہولتوں سے آراستہ ہو گا جو علاقے کے مستحق طلباء کو مفت رہائش اور تعلیم کی سہولت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چترال میں دانش سکول غریب گھرانوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کے حصول کے حوالے سے ایچی سن کالج لاہور کے برابر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے اس سکول کے قیام کی درخواست نہیں کی تھی بلکہ یہ ان کی ذاتی خواہش تھی کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دور دراز علاقوں کو ایسی تعلیمی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ انہوں نے اس منصوبے کو وفاقی حکومت کی جانب سے چترال کے عوام کیلئے تحفہ قرار دیا۔ شہباز شریف نے یقین ظاہر کیا کہ چترال میں دانش سکول کا اگلے سال باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں کے مطالبے پر انہوں نے چترال میں گیس پلانٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بالائی چترال میں بجلی کے ٹیرف کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔عوامی مطالبے کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بالائی چترال میں ایک یونیورسٹی بھی قائم کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ علاقے میں بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈان : قیامت خیز مظالم، آر ایس ایف کے ہاتھوں بچوں کا قتل، اجتماعی قبریں اور ہزاروں لاپتہ
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی
  • پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلیے طورخم سرحد کھول دی گئی
  • پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی
  • طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی
  • افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
  • طور خم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا
  • طورخم بارڈر آج افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھول دیا جائیگا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی
  • وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان