چین کی meglev ٹرین کتنی تیز ہے، اسکی ریکارڈ اسپیڈ شاید آپکو حیران کردے
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
چین کی maglev (مقناطیسی لیویٹیشن) ٹرین نہ صرف دنیا کی جدید ترین بلکہ تیز ترین زمینی سواریوں میں سے ایک ہے۔ اس کی رفتار واقعی حیران کن ہے، جو اسے دنیا میں منفرد بناتی ہے۔
آئیے اس کی رفتار اور دیگر دلچسپ حقائق پر نظر ڈالتے ہیں:
چین کی Maglev ٹرین کی رفتار عقل دنگ کردینے والی ہے۔ اسکی ریکارڈ اسپیڈ 620 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ رفتار ایک پروٹوٹائپ maglev ٹرین نے 2021 میں چین کے شہر چِنگ ڈاؤ میں حاصل کی گئی۔
یہ رفتار زیادہ تر ہوائی جہازوں کے ٹیک آف اسپیڈ کے قریب ہے۔ مثال کے طور پر بوئینگ 747 کی ٹیک آف اسپیڈ 290 سے 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
عملی سروس میں چلنے والی Maglev ٹرین کی رفتار شنگھائی میں 431 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی یعنی 7.
اسی طرح بیجنگ سے شنگھائی تک اس کی رفتار 600 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جو بیجنگ سے شنگھائی صرف 3 گھنٹے میں پہنچ گئی۔
Maglev ٹرین مقناطیسی لیویٹیشن ٹرین ہے جو پٹری سے چند ملی میٹر اوپر مقناطیسی قوت سے معلق رہتی ہے۔ کوئی رگڑ نہیں ہوتی، اسی لیے رفتار بہت تیز ہو سکتی ہے۔ شور بہت کم ہوتا ہے اور ہموار سفر ممکن ہوتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔