شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جب کہ گلی محلوں کی دکانوں پر بعض دکاندار 190 روپے فی کلو تک طلب کر رہے ہیں۔

ادھر کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ہول سیلرز کے مطابق محرم الحرام کے قریب آتے ہی چینی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بھی اوپر جا رہی ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چینی کی فی کلو

پڑھیں:

آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 3ہزار 397ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 300روپے کی کمی سے 3لاکھ 62ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 257روپے گھٹ کر 3لاکھ 10ہزار 699روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی
  • آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے.
  • ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی
  • سونےکی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • اتنی مہنگی کتاب: 1937 میں شائع ہوئی ’دی ہوبٹ‘ کا پہلا ایڈیشن کتنے پاؤنڈز میں فروخت ہوا؟
  • سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ، خریدار پریشان
  • ملک میں چینی کی بلاتعطل فراہمی نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی