Daily Sub News:
2025-09-27@22:59:14 GMT

حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ

حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوگیا۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد راول ڈیم اور خانپور ڈیم میں پانی کا لیول بڑھ گیا ہے جس سے دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح ایک ایک فٹ بلند ہوگئی۔
ایم ڈی واسا کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 19 سو 82 فٹ ہے، خانپور ڈیم میں موجود پانی کا ذخیرہ 19 سو 20 فٹ ہے۔
راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 52 فٹ ہے، راول ڈیم میں موجود پانی کا ذخیرہ 17 اشاریہ 36 فٹ ہے۔
محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے جس کے باعث دستیاب ریسورسز میں مزید اضافے کا امکان ہے، اضافی بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹ گرفتار تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا جو اب رکنے والی نہیں ،محمد عارف ایران نے تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو ہم دوبارہ حملہ کریں گے، صدر ٹرمپ سابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان ایف آئی اے میں تعینات اسلام آباد میں پہلی بار رومانوی بلاؤز کے بین الاقوامی دن کی تقریب کا انعقاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی

پڑھیں:

آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ چین، جدید لڑاکا جے 35 کے بارے بریفنگ لی، سلیم مانڈوی والا

ایوان صدر میں صدر مملکت کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی "بنیان المرصوص آپریشن" میں کامیابی کا چین میں کہیں زیادہ جشن منایا گیا ہے اور آنے والے وقتوں میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا اور دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی پاکستان آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو حالیہ دورہ چین کے دوران جدید لڑاکا جے 35 اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیاروں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ ایوان صدر میں صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کے ہمراہ صحافیوں کو صدر زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا  کہ ایسی ٹیکنالوجی اور دفاعی سامان کی منتقلی میں وقت لگتا ہے تاہم ایک بات طے ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ (دشمن) ملک کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دے گا اور دفاعی میدان میں اس کا ہم پلہ رہے گا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان کی "بنیان المرصوص آپریشن" میں کامیابی کا چین میں کہیں زیادہ جشن منایا گیا ہے اور آنے والے وقتوں میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا اور دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی پاکستان آئے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ صدر کے دورہ چین کا ایک مقصد گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں ملکوں کے مابین منقطع ہونے والے رابطوں کی بحالی تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ صدر زرداری کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین 6 معاہدے طے پائے جن میں سے 4 بزنس ٹو بزنس تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ بیلٹ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے تحت سی پیک کا فیز 2 شروع ہونے سے پاکستان میں ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کوٹری بیراج پر پانی میں اضافہ، دیہات پانی میں گھر گئے، دادو میں 3بچیاں ڈوب کر جاں بحق
  • خیرپور: بارشوں کے بعد اوور ہیڈ برج پل بند کردیا گیا
  • کوٹری بیراج پر پانی میں مزید اضافہ،اوباڑو کے قریب پل گرگیا،فصلیں تباہ
  • دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی میں اضافہ
  • آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ چین، جدید لڑاکا جے 35 کے بارے بریفنگ لی، سلیم مانڈوی والا
  • مٹن،دودھ،دہی،گھی اورآٹےسمیت17اشیاءمزید مہنگی
  • صدر مملکت کا حالیہ دورہ چین، جدید لڑاکا جے 35 بارے بریفنگ لی: سلیم مانڈوی والا
  • پنجاب میں حالیہ سیلاب سے کتنے اسکولز تباہ ہوئے؟
  • ڈپٹی کمشنر ملیر کی کارروائی، رائس ملز  سے ذخیرہ کی گئیں گندم کی بوریاں برآمد، ملز سیل
  • صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر