یاسر حسین نے اپنی والدہ کی قبر پر کیا دیکھا؟ آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی قبر پر حاضری دینے کا احوال بیان کیا ہے۔
یاسر حسین نے چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے شدید گرمی کے دن میں جب والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی جس پر ان کی والدہ، زوجہ خادم حسین، کا نام ایصالِ ثواب کے طور پر درج تھا۔
اداکار نے بتایا کہ یہ ٹنکی پانچ سال قبل ان کے اہل خانہ نے نصب کی تھی، اور آج بھی لوگ اس سے پانی پی رہے تھے۔ انہوں نے بچوں اور راہ گیروں کو پانی پیتے اور بوتلیں بھرتے دیکھا تو ان کا دل خوشی سے بھر گیا۔
یاسر حسین کا کہنا تھا کہ یہ ایک چھوٹا سا نیکی کا عمل تھا جو وقت کے ساتھ ذہن سے محو ہو گیا تھا، مگر آج اس کے اثرات دیکھ کر انہیں دوبارہ ایسا قدم اٹھانے کی ترغیب ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب اس طرح کا کام کرتے رہیں گے اور اسے اپنے مداحوں کیساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کریں گے۔
سوشل میڈیا صارفین نے یاسر کے اس عمل کو سراہتے ہوئے ان کے لیے دعائیں کیں اور ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اب نوجوان نسل صرف ویزا لائن میں کھڑی ہے؛ نعمان اعجاز کا جشن آزادی پر پیغام
منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کی منابست سے پوسٹ میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اُٹھا دیئے۔
اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ ماضی میں نوجوان 14 اگست کو پرچموں سے گھر سجاتے تھے، گانے گاتے تھے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے تھے۔
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ آج کی نسل مایوسی اور بے یقینی کا شکار ہوکر اور ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کے ساتھ ویزا دفاتر کے باہر لائنوں میں کھڑی ہے۔
اداکار نعمان اعجاز نے اس افسوسناک صورتحال کی وجہ ملک میں بدعنوانی، انصاف کی عدم دستیابی، اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔
مداحوں نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی سچائی کو سراہا اور کہا کہ یہی تلخ حقیقت ہے جسے کوئی تسلیم نہیں کرتا، لیکن سب جانتے ہیں۔