اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں۔
یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبر دی ہے کہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر ادا ہوگی۔
مشہور میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔
اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا۔
تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کیلئے صبر کی دعا کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
عزیز آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 کریم آباد کے قریب مبینہ مقابلے میں دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او وقار قیصر نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت ہمت اور گلاب ولد محمد شریف کے نام سے کی اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دونوں بھائیوں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جبکہ دونوں ڈکیت بھائی سپر ہائی وے اللہ بخش گوٹھ کے رہائشی ہیں۔