کراچی میں چھاپے، کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق چھاپے میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے 11,911 کلو گرام صوفہ اور پردہ کلاتھ برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز نے رینجرز اور حساس اداروں کی معاونت سے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کراچی کی اقبال مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ کے گوداموں سے 5 کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق چھاپے میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے 11,911 کلو گرام صوفہ اور پردہ کلاتھ برآمد ہوئے۔ اسی طرح 82 لاکھ 66 ہزار روپے مالیت کے 4,806 کلو گرام پیراشوٹ کلاتھ، 75 لاکھ 53 ہزار روپے مالیت کے 4,333 کلو گرام وون فیبرکس اور 28 لاکھ 52 ہزار روپے مالیت کے 4,572 کلو گرام نان وون فیبرکس بھی ضبط کیے گئے۔ کارروائی میں مجموعی طور پر 25,622 کلو گرام مختلف اقسام کے اسمگل شدہ فیبرکس برآمد ہوئے۔ رضا نقوی کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ فیبرکس کو 11 ٹرکوں کے ذریعے اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روپے مالیت کے کلو گرام
پڑھیں:
مودی سرکار کا آزاد صحافت پر حملہ: گجرات سماچار کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک، دفتر پر چھاپے
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں آزادیٔ صحافت ایک بار پھر شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے تنقید برداشت نہ کرتے ہوئے معروف نیوز چینل “گجرات سماچار” کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بلاک کر دیا اور چینل کے دفاتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق، گجرات سماچار کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی گرفتاری کی اصل وجہ مودی حکومت سے جنگی فیصلوں اور معاشی بحران پر سوالات اٹھانا ہے۔
بی جے پی حکومت پر الزام ہے کہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس اداروں کو سیاسی مخالفین اور تنقیدی میڈیا کو خاموش کرانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ گجرات سماچار پر 36 گھنٹے طویل چھاپے کے بعد ای ڈی کی کارروائی کو بھی ایک منظم دباؤ کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈران اور پریس کلب آف انڈیا نے ان کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کو صرف اپنی تعریف سننا پسند ہے اور جو صحافی یا ادارہ سچ بولتا ہے، وہ نشانہ بن جاتا ہے۔
صحافی برادری، اپوزیشن جماعتوں اور مختلف انسانی حقوق کے اداروں نے گجرات سماچار کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد صحافت کو دبانے کے اقدامات فوری بند کیے جائیں۔
پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے پیش گوئی کر دی