کراچی:

پاکستان کسٹمز نے رینجرز اور حساس اداروں کی معاونت سے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اقبال مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ کے گوداموں سے 5 کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضانقوی  کے مطابق چھاپے میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے 11,911 کلو گرام صوفہ اور پردہ کلاتھ برآمد ہوئے۔

اسی طرح 82 لاکھ 66 ہزار روپے مالیت کے 4,806 کلو گرام پیراشوٹ کلاتھ، 75 لاکھ 53 ہزار روپے مالیت کے 4,333 کلو گرام وون فیبرکس اور 28 لاکھ 52 ہزار روپے مالیت کے 4,572 کلو گرام نان وون فیبرکس بھی ضبط کیے گئے۔

کارروائی میں مجموعی طور پر 25,622 کلو گرام مختلف اقسام کے اسمگل شدہ فیبرکس برآمد ہوئے۔ رضانقوی کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ فیبرکس کو 11 ٹرکوں کے ذریعے اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے مالیت کے کلو گرام

پڑھیں:

حیسکو: کروڑوں کی بے ضابطگیوں اور ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا انکشاف

---فائل فوٹو

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مرتب کی گئی آیڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو نے کروڑوں روپے کے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں نئے کنکشن دے دیے۔

آڈیٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حیسکو نے 419 ڈیفالٹرز سے نہ وصولی کی نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی۔ 419 نادہندگان پر 60 ملین روپے کے واجبات تھے، متعلقہ ڈیفالٹر کو اسی نام اور اسی جگہ پر نئے کنکشن دیے گئے۔

دوسری جانب حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ آڈیٹ رپورٹ کی نشاندہی پر انکوائری کی جائے گی۔ نادہندگان کی وصولی کے بغیر متعلقہ نئے کنکشنز کا اجرا غیر قانونی ہے، حیسکو کے عملے کے جن افسران نے ریکوری کے بغیر میٹرز لگائے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار
  • ہفتہ وار کاروبار میں ریکارڈ تیزی:حصص کی مالیت میں 8 کھرب سے زائد اضافہ
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 90 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی
  • حیسکو: کروڑوں کی بے ضابطگیوں اور ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا انکشاف
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب، انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
  • سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
  • (ادارہ امراض قلب)ڈاکٹر طاہر صغیر کی بدعنوانی سے کروڑوں کا نقصان
  • کراچی میں کروڑوں کی چوری کرنے والی ماسی پنجاب میں بھی جائیداد کی مالک نکلی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا